جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقدہ پروقار تقریب میں ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں اسٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین بھی شریک ہوئے۔

 
 

پاکستان

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

 صدر آصف علی زرداری نے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کی اور اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 لاکھ ہیکٹرز سے زائد رقبے پر مینگروز کے جنگلات ہیں جن کا ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جین میریٹ نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے پر پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا بحریہ کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا ۔اجلاس کے دوران علاقائی سمندری تحفظ اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے بالخصوص نیول ائیر بیس تربت پر حالیہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کیلئے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی اہمیت رکھتی ہے ۔نیول چیف نے دورہ کرنے اور پاک بحریہ پر اعتماد کااظہار کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، آصف علی زرداری

ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،   آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں پاکستان میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری اور سینئر سرکاری افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

صدر نے کہا کہ عالمی جواہرات اور زیورات کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے پاکستان کی قیمتی پتھروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ اور تشہیر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے، ملکی ترقی کیلئے جیمز اور جیولری کے شعبے سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll