جی این این سوشل

پاکستان

استعفوں سے متعلق تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

استعفوں سے متعلق تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور کیا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر بھی غور ہو گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا  کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی ،  دو اسمبلیوں سے استعفوں اور دو کے تحلیل ہونے سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

 

واضح رہے کہ ہفتے کے روز راولپنڈی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلیوں سے نکلنے کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہو گا۔

علاقائی

اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ

خولہ اور قاسم نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب راستے بند ہیں جس کی وجہ  عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ایسے میں ایک نو بیاہتے جوڑے کا کنٹینرز کے ساتھ  انوکھا فوٹو شوٹ وائرل ہوا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خولہ اور قاسم نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
فوٹو شوٹ کی تصاویر ایک مقامی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں لکھا گیا ہے کہ، ’جب آپ کو اپنی شادی کے دن کوئی اور جگہ نہ ملے، کیونکہ سب بند ہے، خولہ اور قاسم کے لیے یادگار لمحے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by The Talent Studios 📸 By Ibrahim Mushtaq (@thetalentstudios)

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور کنٹینرز کی تنصیب کے باعث شہر کی سڑکیں بند ہیں،اسکول بند ہیں، اور لوگوں کی نقل و حرکت مفلوج ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے  لکھا کہ یہ آپ کی زندگی کا لائف ٹائم ایونٹ ہے جسے لاک ڈاؤن نے ہیلو کہا، ایک اور صارف نے لکھا کہ جب آپ کو اپنے بڑے دن پر کوئی اور جگہ نہیں ملی، چونکہ سب کچھ بند تھا۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے کام نہیں رکنا چاہئے۔
جہاں کچھ لوگوں نے اس منفرد فوٹو شوٹ کو سراہا، وہیں کچھ نے اسے عجیب اور غیر روایتی قرار دیا۔،لیکن یہ بات تو طے ہے کہ یہ فوٹو شوٹ ہمیشہ یادگار رہے گا۔
وائرل ویڈیوز و تصاویر صارفین کی توجہ تیزی سے حاصل کر رہے ہیں جنہیں 15 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی بیلاروس سے صنعتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی بیلاروس سے  صنعتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر صنعت، الیگزینڈر یافیمو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں پر جوائنٹ وینچر کے آپشن پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور پاکستانی مصنوعات کو بیلاروس کی مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔


بیلاروس کے وزیر نے اعلان کیا کہ بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا اور زرعی مشینری و ٹریکٹر پلانٹس کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق ہوا، جس میں زرعی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے مزید اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

 

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وزیراعظم نواز شریف  بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف مری پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر گھڑیال ہیلی پیڈ سے کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی کل مری میں آمد متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll