تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم شروع ، 13.5ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائینگے
رواں سال 2022 کی تیسری سب نیشنل امیونائزیشن (پولیو) مہم آج ( پیر ) سے شروع ہو رہی ہے ۔

.jpg&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق ملک کے 36 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 13.5 ملین بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ مہم 28 نومبر سے پنجاب کے نو اضلاع، سندھ کے آٹھ اضلاع، بلوچستان کے چھ اضلاع اور اسلام آباد میں شروع ہو گی۔
خیبر پختونخواہ میں مہم 5 دسمبر کو شروع کی جائے گی ، جس میں خطے کے نو ہائی رسک اضلاع کو ہدف بنایا جائے گا ۔
100,000 سے زیادہ تربیت یافتہ اور پر عزم”صحت محافظ” ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں گے تاکہ بچوں کو ان کی دہلیز پر حفاظتی ویکسین دی جا سکے۔
وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اگر ہم جنوبی کے پی سے پولیو وائرس کا خاتمہ کر لیں تو پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دراصل پولیو کے خاتمہ کے کافی قریب ہیں اور جلد از جلد پولیو وائرس کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں ، پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے ، وائرس کی گردش ملک کے صرف ایک چھوٹے سے حصے میں رہ گئی ہے ۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ”صحت حفاظت” ہیلپ لائن 1166 اور 24/7 واٹس ایپ ہیلپ لائن 0346-777-65-46 جاری کی تاکہ رہ جانے والے بچوں کی اطلاع دینے میں والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کی مدد کی جا سکے۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل






