پاکستان
کینیڈا کا ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان
ٹورنٹو: کینیڈا نے پاکستان کیلئے اپنا ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ، پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزا آفس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کر دی ہے۔
اس اقدام سےپاکستانیوں کیلئے ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی ۔
واضح رہے کہ 10 سال پہلے کینیڈا کا ویزا آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کر دیا تھا۔
پاکستان
مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر اصولی اتفاق
ملاقات میں طے پایا کہ سیٹوں کا نمبر کیا ہو گا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ فیصلہ ہوگا، ذرائع

مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر اصولی اتفاق ہو گیا۔
آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں، اسی حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور عون چودھری کی شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی جس میں عون چودھری، رانا ثنا اللہ، ایازصادق بھی موجود تھے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے پایا کہ سیٹوں کا نمبر کیا ہو گا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ فیصلہ ہوگا۔
پاکستان
معیشت درست سمت پر گامزن ہو گئی ہے ،انوارلحق کا کڑ
نگران وزیر خزانہ شمشاداختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹاک ایکسچینج کی طرف سے سکوک نیلامی پر وزیراعظم کا خیر مقدم کیا

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تمام فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہوگئی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے اجارا سکوک بانڈکی پہلی نیلامی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کامیاب معاہدے، سالانہ بجٹ 2023-24 اور مالیاتی اکاونٹس میں بہتری کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
انہوں نے گورنمنٹ اجارا سکو ک بانڈ کی نیلامی پر تمام متعلق فریقین کو مبارکبا د دی۔
انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی موجودہ کارکردگی کو سراہا اور کہا قومی معیشت میں سٹاک ایکسچینج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ2023-24 کے آغاز پر پاکستانی معیشت کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن حکومت نے صورتحال کو سنبھالنے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی۔
انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بہتر معیشت،غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد اور کرنسی کی مستحکم قدر کے باعث ممکن ہوا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت ایک ایسی فضا پیدا کررہی ہے جس میں سرمائے کی منڈی مستحکم ہوگی اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔
انہوں نے ایک ایسی کیپیٹل مارکیٹ کیلئے کوششیں کرنے پر زو ر دیا جو اقتصادی بہتری کا مظہر ہو۔
نگران وزیر خزانہ شمشاداختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹاک ایکسچینج کی طرف سے سکوک نیلامی پر وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔
تجارت
اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ،66ہزار کی حد عبور
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر کاروباری سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس پندرہ سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد چھیاسٹھ ہنزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے اور معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا
-
جرم ایک دن پہلے
امریکا، نیواڈا یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ، حملہ آور بھی مارا گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
خلیج تعاون کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
سوئی ناردرن ، سی این جی اسٹیشن کیلئے گیس بحال کر دی
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
ہنگری کے وسطی اور مغربی حصوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم