پاکستان
تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخاب میں ن لیگ سمیت سب کو پچھاڑ دیا
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا جس میں پی ٹی آئی نے میدان مارتے ہوئے تمام مقابل جماعتوں کو شکست دے دی

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے اتوار کو آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع کونسل کی 33 نشستیں جیت لیں۔
آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں تین دہائیوں کے وقفے کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کونسل کی 23 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی جب کہ مسلم لیگ ن نے 16 نشستیں حاصل کیں۔
وادی نیلم میں تحریک انصاف نے 7 جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 3،3 نشستیں حاصل کیں جبکہ 2 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔
ادھر تحریک انصاف نے وادی جہلم میں 10 نشستیں حاصل کیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حصے میں 5 اور پیپلز پارٹی کے حصے میں 3 نشستیں آئیں۔ مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام 36 وارڈز میں پاکستان مسلم لیگ ن 12 نشستیں حاصل کر کے سر فہرست رہی۔
جب کہ پیپلزپارٹی 8 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، پاکستان تحریک انصاف نے 7 نشستیں حاصل کیں اور آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشستیں ہی حاصل کیں، علاقائی جماعت مسلم کانفرنس کو صرف 2 نشستیں مل سکیں۔
مظفرآباد میں پیپلز پارٹی نے 17 نشستیں جیت کر پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑا تو تحریک انصاف 16 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ مسلم کانفرنس نے تین اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے دو نشستیں حاصل کیں۔ مظفر آباد میں دو نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک اور علاقائی جماعت جے کے پی پی نے ایک نشست حاصل کی۔
پاکستان
وزیر اعظم کے لاہور میں دفاتر کی سیکورٹی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ
لاہور :وزیراعظم میاں شہباز شریف کے کیمپ دفاتر کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے ماڈل ٹاون اور ڈیفنس میں 12کروڑ 30لاکھ سے سیکیورٹی آلات نصب کئے جائیں گے ۔

پولیس حکام کے مطابق96ایچ اور ڈی ایچ اے فیز ون میں موجود کیمپ افسز میں کیمرے ،سامان چیک کرنے والی مشین۔ہائیڈرالک بیرئیر۔۔واک تھرو گیٹس سمیت دیگر سیکیورٹی الات لگائے جائیں گے ، جس کیلئے 64سیکیورٹی کیمرے ،2ہائیڈرالک بیرئیر ،3گاڑیوں کوسکین کرنے والے سسٹم۔سوسیکیورٹی لائٹس خریدی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سیکیورٹی پر معمورملازمین کےلئے 10کیبن،1فائبرروف سنائپرپوسٹ بھی خریدی جائے گی، کنٹرول روم کےلئے2 کینٹینرمکمل سامان کے ساتھ خریدےجائیں گے۔ اگ بجھانے کیلئے :پچاس سلنڈر۔2فائرالارم سسٹم بھی نصب کیئے جائیں گے ۔
وزیر اعظم کی سیکورٹی کیلئے 4ہزار میٹرریزر وائر۔۔10میٹل ڈیٹکٹر۔۔4ڈراپ ڈاون بیرئیر 2ایکسپولوسو ڈیٹیکر ،2واک تھرو گیٹس 2سنائپرز کےلئے پوسٹس خرید جائیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کو سیکورٹی الات کی خریداری اور بروقت تنصیب کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ حکومت نے سیکورٹی آلات کی خریداری کےلئے 23جنوری کو12کروڑ30لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی تھی ۔

مشرقی یروشلم میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں، مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور مشرقی یروشلم سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان تھا۔
پولیس کے مطابق اس یہودی آبادکاری میں عبادت کی غرض سے جمع ہونے والے افراد جب عبادت گاہ سے باہر نکل رہے تھے تو ان پر حملہ آور نے فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس کی جانب سے اسے ہلاک کر دیا گیا۔
یہ واقعہ دو روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین شہر میں اسرائیلی فوج کے حملے میں نو فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد ہوا ہے، جمعرات کو جنین پر اسرائیلی حملہ حالیہ برسوں میں شہر میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک تھا۔
غزہ میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ یہ کارروائی جنین میں قابضین کے جرائم کا جواب اور قابضین کے مجرمانہ اقدامات کا قدرتی ردعمل ہے۔ اسلامی جہاد تنظیم نے بھی اس حملے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم کسی فلسطینی گروپ نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
تجارت
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
بین الاقوامی مارکیٹ مین سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈالر کمی کے بعد 1928 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوجود گزشتہ کئی روز کی طرح ہفتے (28 جنوری 2023)کے روز بھی پاکستان میں سونے کے دام نئی ریکارڈ سطح پر جاپہنچے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا ایک ہی روز میں 6500 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔
اسی طرح 10 سونے کے دام 5574 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئے۔
سونے کی طرح صرافہ بازاروں میں چاندی کے دام بھی 100 فی تولہ اور 85 روپے 75 پیسے فی 10 گرام بڑھ کر بالترتیب 2300 روپے اور 1886 روپے 14 پیسے ہوگئے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پراسیکیوٹر کی عمران خان کے ورانٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد
-
پاکستان ایک دن پہلے
33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
-
پاکستان 2 دن پہلے
صوبہ خیبر پختونخواء کی نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
مارچ میں پاکستان میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا:مصدق ملک
-
پاکستان 2 دن پہلے
چودھری شجاعت کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستانی خفیہ اداروں کی بڑی کامیابی