انڈیا میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں انڈین بیٹر رتوراج گائیکواڈ نے ایک اوور میں سات چھکے لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔


پیر کو وجے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں مہارشٹرا کے کپتان رتوراج گائیکواڈ نے اتر پردیش کے خلاف ڈومیسٹک ون ڈے میچ کے دوران 49 ویں اوور میں شیوا سنگھ کو ایک اوور میں سات چھکے مارے۔
شیوا سنگھ نے اپنے اوور میں ایک نو بال بھی کروائی اور اس نو بال پر بھی رتوراج گائیکواڈ نے انہیں چھکا مارا اور اس طرح اتر پردیش کے بولر کا ایک اوور سات چھکوں پر ختم ہوا۔
رتوراج گائیکواڈ نے اپنی ناقابل شکست اننگز میں 159 گیندوں پر 16 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 220 رنز بنائے۔ مہارشٹرا کے کپتان کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں ایک اوور میں 42 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
25 سالہ رتوراج گائیکواڈ انڈین کرکٹ ٹیم لیے ایک ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں جبکہ انڈین پریمیئر لیگ میں وہ چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔
Historic moment in Indian cricket - Take a bow, Ruturaj. pic.twitter.com/koyAaAo1Mu
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 28, 2022
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 7 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 5 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 8 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 4 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 8 hours ago




