راولپنڈی : انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ سیریز چیلنجنگ ہو گی، گرین شرٹس کو شکست دینے کے لیے انگلینڈ کو اچھا کھیلنا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برینڈن میک کولم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے بہت جذباتی شائقین ہیں، پاکستان میں اچھی مہمان نوازی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں بہترین کیمپ میں حصہ لیا، پاکستان میں آ کر اچھا لگ رہا ہے، دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مارک ووڈ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دستیاب ہوں گے، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے اچھی پچ بننے کی امید کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
انگلش کوچ کا مزید کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین فاسٹ بولر ہیں، ان کی عدم دستیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بہت اچھا ہے جو سینئرز اور جونیئرز کھلاڑیوں پر مبنی ہے۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے پاس ماضی میں بہترین فاسٹ بولرز آئے ہیں، پاکستان میں پہلی بار آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے کرکٹ نہیں ہوئی، پاکستان کی ایک جنریشن نے اپنے کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتے نہیں دیکھا، پاکستان میں آئندہ چند ہفتے محظوظ ہو کر کرکٹ کھیلیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف کنڈیشنر میں خود کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں ، گرین شرٹس کو شکست دینے کے لیے انگلینڈ کو اچھا کھیلنا ہوگا، پاکستان میں بہترین سیریز کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ شروع ہوگا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم 2005کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 19 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 19 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل




