جی این این سوشل

پاکستان

صدر ، وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی، ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر ، وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو سراہا ۔

وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں ظہرانےکا بھی اہتمام  کیا گیا ۔ 

صدر مملکت  ڈاکٹرعارف علوی  نے بھی چیف آف آرمی اسٹاف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی ،  صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی ، انہوں  نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو 29 نومبر 2016ء کو ان کے پیشرو جنرل راحیل شریف کی جانب سے پاک فوج کی کمان سونپی گئی تھی۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جنرل قمرجاوید باجوہ کو بطور آرمی چیف مدتِ ملازمت میں 3 سال کی توسیع دی گئی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت پوری ہونے پر کل 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ 

پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کل ہو گی ۔ جنرل قمرجاوید باجوہ چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے ۔ جی ایچ کیو میں ہونےوالی تقریب میں سابق عسکری قیادت بھی شریک ہوگی ۔ 

 جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سترہویں آرمی چیف ہیں ۔

 

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ٹیسلا  ، اسپیس ایکس کے بانی اور ایکس(سابقہ ٹوئیٹر) کے مالک دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی کمی واقع  ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ایلون مسک کی دولت میں کمی کی وجہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنا ہے۔ وہ اس کمپنی کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جو 204 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔فرانس کے برنارڈ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll