پنجاب اور خیبرپختونخواہ نے اسمبلیاں توڑنے یا استعفوں کا اختیار عمران خان کو دے دیا
اسمبلیاں تحلیل کرنے سے ہرصورت انتخابات کرانا پڑیں گے، نگران سیٹ کا فائدہ پی ڈی ایم کو ہوسکتا ہے، عمران خان کا مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ

پنجاب اور خیبرپختونخواہ نے اسمبلیاں توڑنے یا استعفے دینے کا اختیار عمران خان کو دے دیا،اسمبلیاں تحلیل کرنے سے ہرصورت انتخابات کرانا پڑیں گے،
نگران سیٹ کا فائدہ پی ڈی ایم کو ہوسکتا ہے، جس پر عمران خان نے موجودہ صورتحال پر مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت سینئررہنماؤں کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے پارٹی قیادت کی شرکت کی۔
اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، شفقت محمود، تیمورسلیم جھگڑا، علی امین گنڈا پور، ڈاکٹر یاسمین راشد ،
عاطف خان اور عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بابر اعوان اور علی ظفر نے اجلاس کے شرکاء کو آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔
اسمبلی سے مستعفی ہونے کے لئے آئینی مرحلے سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک میں شدت لانے کیلئے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں یا استعفے دینے ہیں اس کا پورا اختیار عمران خان کو دے دیا گیا، عمران خان نے موجودہ صورتحال پر مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ نگران سیٹ اپ کا اختیار الیکشن کمیشن کو ملنے سے پی ڈی ایم کو فائدہ ہوگا۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گورنرراج کے راستے میں آئینی قانونی دیوار کھڑی کردی ، انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی ان سیشن ہو تو عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی،
اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا، تمام کام آئین قانون کے دائرے میں رہ کر کیے ہیں اور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں اکثریت حاصل ہے،
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان کی تعداد 191ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اقلیت میں ہے اور اقلیت میں ہی رہے گی، اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں تحریک عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے، عوام پی ڈی ایم حکومت کوجھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں،شہبازشریف کو صرف مانگنا آتا ہے اور وہ صرف مانگ سکتا ہے، بھکاری بھی ایک در پر باربار بھیک مانگنے آئے تو گھر والے دروازہ بند کردیتے ہیں۔
شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کو بھی ایک پائی نہیں دی، ہم نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری اور بحالی کا کام کیا۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 18 منٹ قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 9 منٹ قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- ایک دن قبل

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- ایک گھنٹہ قبل

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- ایک گھنٹہ قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل








