کھیل
مارک ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارک ووڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے علاوہ تربیتی کیمپ میں بھی آرام دیا گیا تھا تاہم وہ صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔
انگلینڈ کے کوچ برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے مارک ووڈ اپنی انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مارک ووڈ دوسرے ٹیسٹ میں انجری سے صحت یاب کو کر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہو رہا ہے۔
پاکستان
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کیلئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفی نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔
صحت
پنجاب حکومت کا انسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کے مطابق انسولین فراہم کرے گی
لاہور:پنجاب حکومت کا " چیف منسٹر انسولین "پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری کیلئے بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہیلتھ سٹاف کی کارکردگی جانچنے کیلئے ’’ کے پی آئی‘‘بنانے کی منظوری دی گئی، میانوالی، جھنگ، لیہ، اٹک اور جہلم کے ہسپتالوں میں ہیلتھ لیب قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کے مطابق انسولین فراہم کرے گی، لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی، مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائیں جائیں گے۔
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹریز ہیلتھ، فنانس اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
تجارت
وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نےآئی ایم ایف کی شرائط پر دستخط کر دیے
آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قرض ادائیگی کی صلاحیت کو نمایاں خطرات لاحق ہیں
7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت 22 شرائط کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ تحریری معاہدے کیے ہیں جن پر وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے دستخط کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان معاہدوں کے تحت پاکستان نے جون 2025 تک خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کی مراعات کو مرحلہ وار ختم کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے، تمام SEZs کی مراعات کو 2035 تک مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
حکومت جون 2025 تک ایک منصوبہ تیار کرے گی اور SEZs کی تمام موجودہ مراعات کو 2035 تک مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک تخمینے پر مبنی عمل درآمد کرے گی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی اس شرط کو قبول کیا ہے کہ وہ دسمبر 2024 تک گیس ٹیرف میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی اور 2025-26 کے بجٹ میں کھاد اور کیڑے مار ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) عائد کرے گی۔ اینٹی کرپشن فریم ورک کو مؤثر بنانے کے لیے، حکومت 2025 تک سول سروس ایکٹ میں ترمیم کرے گی تاکہ اعلیٰ سطح کے عوامی عہدیداروں کے اثاثوں کی ڈیجیٹل فائلنگ اور عوامی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے (ذاتی معلومات کی حفاظت کے ساتھ)، اور ایف بی آر کے ذریعے اثاثوں کی جانچ کے لیے ایک مستحکم فریم ورک تیار کیا جائے گا۔
حکومت مالی سال 2025 کے لیے نیٹ صفر گردشی قرضے کے بہاؤ کو حاصل کرنے کے لیے ٹیرف میں بروقت اضافے، ہدفی سبسڈی اور بجلی کے شعبے میں اخراجات کو کم کرنے والی اصلاحات کے امتزاج کے ذریعے کوشش کرے گی۔ آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قرض ادائیگی کی صلاحیت کو نمایاں خطرات لاحق ہیں اور یہ پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور بروقت بیرونی مالیاتی تعاون پر منحصر ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
علاقائی ایک دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
کھیل 2 دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
-
دنیا ایک دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ