Advertisement
پاکستان

عمران خان کے فحاشی کے متعلق بیان پر جمائما گولڈ اسمتھ کا ردعمل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیر اعظم کے بیان کہ خواتین کے غیر مہذب لباس ریپ کے واقعات اور فحاشی بڑھانے میں مدد کرتے ہیں پر انہیں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 8 2021، 2:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں  جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا  ہے کہ میرا خیال ہے کہ یہ ترجمے کی غلطی ہے اور یا عمران خان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا کہ  جس عمران خان کو میں جانتی ہوں وہ تو کہتا تھا کہ پردہ عورتوں کے نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement