جی این این سوشل

جرم

پولیس اہلکاروں کا ہیروئن فروخت کرنے کا انکشاف

ہارون آباد: پولیس اہلکاروں کا ہیروئن فروخت کرنے کا انکشاف، دو اہلکاروں کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس اہلکاروں کا ہیروئن فروخت کرنے کا انکشاف
پولیس اہلکاروں کا ہیروئن فروخت کرنے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق  پولیس اہلکاروں کے ہیروئن فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، دو پولیس اہلکار گرفتا کر لیئے گئے،   ہیروئن فروخت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس اہلکار ہیروئن منگوا کر منشیات فروشوں کو سپلائی دیتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  مکروہ دھندہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او ظفر بزدار نے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق کیمانہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا کر رپورٹ طلب کر لی۔ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ  رپورٹ کے بعد محکمانہ سزا کا تعین کیا جائے گا۔

تجارت

وزیراعظم شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

ہائی کمشنرنے پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کی جراتمندی کوسراہا جنہوں نے سڈنی میں حالیہ چاقوحملے کے دوران متعددافراد کی جانیں بچائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم محمدشہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اسلام آباد میں خیر سگالی ملاقات کی۔

وزیر اعظم پاکستان نے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت، افزائش حیوانات، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتاہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے اُن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

انہوں نے آسٹریلوی کمپنیوں اور ماہرین کو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تجربات اور بہترین مہارتوں کا اشتراک کرنے کی بھی دعوت دی۔

ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی آسٹریلیا کی خواہش کا اعادہ کیا ، ہائی کمشنرنے پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کی جراتمندی کوسراہا جنہوں نے سڈنی میں حالیہ چاقوحملے کے دوران متعددافراد کی جانیں بچائیں۔

وزیراعظم کی طرف سے ترجیحی شعبوں کاذکرکرتے ہوئے ہائی کمشنرنے کھیلوں خاص طورپر کرکٹ اورہاکی سمیت ثقافتی تعاون کومضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21 فیصد کم ہے،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 229 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.28 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1240 روپے، لاہور1280 روپے، فیصل آباد 1240 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1229 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1201 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 117 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف  شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ف: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہوراورپشاور بیس ، کراچی چھبیس ،کوئٹہ اورمری بارہ ، گلگت تیرہ ، اورمظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ،جموں بیس،Leh منفی دو، پلوامہ اورانت ناگ نو ،شوپیاں آٹھ اوربارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں شام اوررات کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیںگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اورخشک ہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll