Advertisement

امریکہ چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان

امریکہ چین کی  تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان ہوگیا۔پینٹا گون نے رپورٹ میں  اپنے خدشات کا اظہار کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 30th 2022, 5:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ چین کی  تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے پریشان

 

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چین کے فعال جوہری وارہیڈز کا ذخیرہ 400 سے بڑھ چکا ہے۔

اگر چین اسی رفتار سے جوہری صلاحیت کو وسعت دیتا رہا تو 2035 تک اس کے پاس 1500 جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ ہوگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے چین اپنے بیلسٹک میزائلوں میں بھی جدت لا رہا ہے ۔چین نے 2021 میں 135 میزائل تجربات کیے، یہ پوری دنیا کے میزائل تجربوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی فضائیہ  بھی تیزی سے مغربی ممالک کی ایئرفورسز کے مدمقابل آرہی ہے۔ چینی فضائیہ آلات کے استعمال سمیت، پائلٹ اور دیگر معاملات میں بہتری کی طرف گامزن ہے۔

Advertisement