دنیا
افغانستان، مدرسے میں دھماکہ، 16 جاں بحق، 24 زخمی
کابل: افغانستان کے ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے باعث 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور عام شہریوں کی ہے۔
مؤقر نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ اور این ڈی ٹی وی کے مطابق دھماکہ افغانستان کے جنوبی علاقے میں واقع ایبک شہر میں ہوا۔
ایبک میں واقع اسپتال کے ڈاکٹر نے عالمی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے اور عام شہری شامل ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ ایبک شہر کے ایک مدرسے میں کیا گیا ہے۔افغانستان کے نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جائے۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جلد وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود ساڑھے 17 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، مہنگائی بڑھنے کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک آگئی ہے۔
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔
دنیا
امریکا میں آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان
سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے
امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، ووٹنگ بھی جاری ہے، لیکن ووٹنگ کے بعد نتائج فوری نہیں آئیں گے، نتائج آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع ہے، اسی وجہ سے رواں سال بھی نتائج کئی دن کے بعد آنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کمالا اور ٹرمپ میں تھوڑے فرق سے مقابلہ ہوا تو فاتح امیدوار کا اعلان کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد چار دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، متعدد ریاستوں کا فیصلہ ناقابل یقین حد تک قریبی مارجن سے کیا گیا تھا۔ سال 2016 میں، ہلیری کلنٹن نے پولنگ ڈے کے بعد ہی تسلیم کرلیا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گی، جبکہ متعدد ریاستوں میں گنتی جاری تھی۔
سال 2000 میں امریکی انتخابات میں 36 دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، فلوریڈا کی کچھ کاؤنٹیوں میں بیلٹ پیپر کے ناقص ہونے کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوگئے تھے۔
پاکستان
نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اطلاعات
عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
اسلام آباد میں نیشنل یوتھ سمٹ 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مندوبین کوخوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان کے بہترین، ہنرمندنوجوان تقریب میں موجود ہیں۔
عطاتارڑنے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ایک خواب پررکھی گئی، علامہ اقبال کے خواب کوقائداعظم نےتعبیردی، نوجوانوں نے قائداعظم کے کندھے سے کندھا ملا کرآزادی حاصل کی، حکومت نوجوانوں کوسپورٹ کرے گی ، وزیراطلاعات نے کہا کہ نوجوانوں نے گلی گلی، قریہ قریہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کا نعرہ پہنچایا، اللہ کا شکر ہے پاکستان ہنرمند نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہے۔
عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں۔ ملکی معیشت کی بہترکیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شکص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ہم ہر فورم پر نوجوانوں کی نمائندگی کررہے ہیں، نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے، اقوام عالم فلسطینیوں کی نسل کشی کورکوانے کیلئے اپنا کردارادا کرے، پاکستان 1967سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتاہے ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر