Advertisement
پاکستان

برطانوی ہائی کمشنررکشے میں میچ دیکھنے پہنچ گئے ، ویڈیووائرل 

راولپنڈی : پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر رکشے میں بیٹھ  کر انگلینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچ گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 1st 2022, 5:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانوی ہائی کمشنررکشے میں میچ دیکھنے پہنچ گئے ،  ویڈیووائرل 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں  برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونےوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی یادگار تھا۔

کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ دونوں بار انگلینڈ کی ٹیم بازی لے گئی اور اب سب کی نظریں ٹیسٹ سیریز پر ہیں۔

ویڈیو میں وہ یہ بھی کہتے نظر آئے  کہ  یکم سے 21 دسمبر تک جیت اسی کی ہوگی جو گرم جوشی کا مظاہرہ کرے گا، لڑکوں جم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔

اس کے بعد برطانوی ہائی کمشنر نے رکشہ ڈرائیور کو پوٹھوہاری  زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  ’ راجا جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں‘۔ برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ 

Advertisement
Advertisement