Advertisement
تجارت

ڈالر کی آج بھی اونچی اڑان 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر دسمبر 1 2022، 3:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کی آج بھی اونچی اڑان 

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں  5 پیسے  اضافہ ہوا ہے ۔ 

انٹر بینک میں ڈالر 223.95 روپے سے بڑھ کر 224روپے پر پہنچ گیاہے ۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے سے 42509 ہو گیا ہے۔

Advertisement