صارفین کیلئے خوشخبری آگئی ، گوگل کوادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہوں گی۔


حکومت پاکستان نے اس حوالہ سے کریڈ ٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں کے بجائے ایپس کےتحت ادائیگیوں کی اجازت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مانتے ہوئے گوگل کو ادائیگیوں کے حوالے سے رضا مندی ظاہر کردی ۔
وزارت آئی ٹی کی طرف سے آج (جمعرات) کو جاری کردہ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن وٹیکنالوجیز سید امین الحق نے کہا ہے کہ گوگل کوادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہوں گی۔
اس حوالے سےوزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا اور بتایا کہ سٹیٹ بینک کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
امین الحق نے کہا کہ فی الحال ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیا گیا ہے ۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا گیاہے۔
ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور سٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے مستقل لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
انہوں نے کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی جس کے پیش نظروزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے شکر گزار ہیں۔
گزشتہ ماہ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھ کر اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل






