جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الٰہی نے اہم ٹوئٹ کردی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الٰہی نے اہم ٹوئٹ کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان کو ملاقات میں یقین دہانی کرادی وزارت اعلیٰ ان کی ملکیت ہے ،عمران خان جب چاہیں گے اسمبلی تحلیل ہو جائے گی .

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ، ملاقات میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیاگیا،دونوں رہنماﺅں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی گفتگوکی۔

پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کے معاملے پر تجاویز عمران خان کے سامنے رکھ دیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ، مستعفی ہونے پر ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہئے ۔

دونوں رہنماﺅں میں اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل آئینی آپشنز اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر بھی گفتگوہوئی، پرویز الٰہی نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مطلوبہ ارکان کی اکثریت موجود نہیں ، پی ڈی ایم صرف شور کر رہی ہے ، ایوان میں شکست دیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔

 

تجارت

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل ہونا  چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

انہوں نے ٹیکس کے دائرے میں اضافے، توانائی کے شعبے کے مسائل کے حل اور ریاست کے تجارتی اداروں میں اصلاحات کو حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیا۔وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کے صدر کو پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کے بارے میں بتایا جس میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، مستحکم کرنسی، گرتی ہوئی افراط زر کی شرح اور بڑھتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر AIIB کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آٹ سورسنگ میں آئی ایف سی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، جس کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اطمینان کے ساتھ ملک میں آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں اضافے کو نوٹ کیا اور کارپوریشن کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کو پی پی پی موڈ میں منتقل کرنے میں حکومت کی مدد کرنے کی درخواست کی۔

وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ میں ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی مالیات برینٹ نیمن کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے شدہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تناظر میں پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں سے آگاہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود ہے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دفتر خارجہ کی لانڈھی دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر  خارجہ کی لانڈھی  دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق حکومت اور عوام کے پختہ عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔دہشت گرد حملے میں دو پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔حملے میں پانچ جاپانی شہری محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں دہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll