یوسف رضاگیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی تقرری سے متعلق عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا
اسلام آباد: سینیٹر یوسف رضاگیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی تقرری سے متعلق عدالتی فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔یوسف رضاگیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل فائل کی ، رجسٹرارآفس نے انٹرا کورٹ اپیل کی فائل وصول کرلی ہے۔درخواست میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری پارلیمانی امور، پریزائیڈنگ افسر، سیکریٹری سینیٹ اور صادق سنجرانی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں یوسف رضا گیلانی نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔یوسف رضا گیلانی نے اپیل کے ساتھ پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو فوری معطل کی استدعا کی ہے۔
یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کی تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی، فیصلے میں لکھا تھا کہ ’آئین کے آرٹیکل کے تحت درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اس حوالے سے کمیٹی کے پاس معاملہ لے کر جایا جائے‘۔
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 27 منٹ قبل
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- ایک گھنٹہ قبل
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 2 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 11 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 20 منٹ قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 14 گھنٹے قبل