جی این این سوشل

جرم

رینجرز و پولیس کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار

کراچی : پاکستان رینجرز اورپولیس نے کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان صدام اور سلیم عرف سلو کوگرفتار کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رینجرز و پولیس کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار
رینجرز و پولیس کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد گرفتار کیا گیا ، ملزموںنےسولجر بازار میں کارسوار اور پی ای سی ایچ ایس میں موٹر سائیکل سوار کو لوٹا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ آپریشن میں گرفتار ملزم اسٹریٹکرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کےقبضے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمدکی گئی ۔  برآمدشدہ موٹرسائیکل نومبر 2020 میں تھانہ ڈیفنس کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ تاہم گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ موٹر سائیکل سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،ملزمان کےدیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،جبکہ ملزمان کےدیگر ساتھیوں کا تعلق حب بلوچستان سے ہے۔ 

 

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کے قریب فائرنگ

جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کے قریب فائرنگ

امریکی ریاست فلوریڈا میں صدارتی الیکشن میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم سابق صدر محفوظ رہے۔

غیر ملکی رساں اداروں کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں فلوریڈا میں موجود ہیں۔ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس سے محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اس حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے اور باوثوق ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد گالف کورس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ہم پام بیچ کاؤنٹی میں واقعے کی شیرف کے ساتھ مل کر تحقیقات کررہے ہیں اور یہ واقعہ دوپہر 2 بجے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

چین : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں چین کو شکست دے چکی ہے اور سیمی فائنل میں بھی اسی لے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ چین کو گروپ میچ میں بڑے فرق سے شکست دی گئی تھی اس لیے سیمی فائنل میں زیادہ دباؤ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری لانے پر کام کیا جا رہا ہے اور دفاعی کھلاڑیوں کو بھی جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طاہر زمان نے یہ بھی کہا کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیم کا توازن متاثر ہوا ہے لیکن امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ٹیم مزید بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ مرحلے میں صرف بھارت سے شکست کھائی تھی اور باقی تمام میچ جیتے تھے۔ بھارت نے گروپ مرحلے کے تمام میچ جیت کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم

عدالت نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کے اراکین  قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی۔ 

پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے، لہذا ضمانت منظور نہ کی جائے۔ تاہم جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر اراکین قومی اسمبلی سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار قومی اسمبلی ارکان میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، ایک قریشی، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی شاہ، اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی، ترنول، نون اور تھانہ سنبل میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll