جی این این سوشل

تفریح

بھارتی اداکار و ماڈل ثاقب خان کا شوبز چھوڑ کر دین کے راستے پر چلنے کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے شوبز چھوڑ کر دین کے راستے پر چلنے کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ ’میرے پاس اس وقت شوبز کا بہت سا کام اور متعدد پروجیکٹ کی آفرز ہیں مگر اس میں اللہ کی مرضی نہیں ہے یقیناً اس نے میرے لیے بہتر انتخاب کیا ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی اداکار و ماڈل ثاقب خان کا شوبز چھوڑ کر دین کے راستے پر چلنے کا اعلان
بھارتی اداکار و ماڈل ثاقب خان کا شوبز چھوڑ کر دین کے راستے پر چلنے کا اعلان

راؤڈیز سے شہرت حاصل کرنے والے کشمیری نژاد اداکار و ماڈل ثاقب خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ شوبز کا پیشہ ترک کرکے روحانیت کے راستے پر گامزن ہورہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب وہ مستقبل میں ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کرینگے۔

انھوں نے اس موقع پر اپنے نئے سفر کے حوالے سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیے ہیں۔ انکا یہ فیصلہ اداکارہ ثنا خان کی جانب سے چند ماہ قبل اسی رستے پر چلنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ 

ثاقب خان نے اپنے انسٹا ہینڈلر پر لکھا۔ اسلام و علیکم بھائیوں اور بہنوں، امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔ آج کی میری پوسٹ میرے شوبز چھوڑنے سے متعلق اعلان پر مبنی ہے۔ اب میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by S A K I B K H A N (@saqibkhan_64)

ثاقب خان نے مزید تحریر کیا کہ ایسا نہیں ہے کہ ان کے پاس کام نہیں تھا اور وہ شوبز چھوڑ رہے ہیں، میرے پاس اس وقت بھی بہت پروجیکٹس موجود ہیں، لیکن اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی نہیں تھی، ضرور کچھ اچھا اور بہتر سوچا ہوگا اللّٰہ نے میرے لیے، انشا اللّٰہ، کیونکہ وہی سب بہتر منصوبہ ساز ہے۔انھوں نے کہا کہ جہاں تک ممبئی میں جدوجہد کا تعلق ہے تو یہاں بقا کی جنگ لڑنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے ایک سال کے مختصر دورانئے میں اچھی شہرت اور فین فالوونگ حاصل کی۔ 

 

واضح رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ثنا خان اور زائرہ وسیم نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا۔شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کے ایک ماہ بعد ثنا خان نے ایک عالم دین سے شادی کر لی تھی۔

 

تجارت

بلوچستان :سی پیک کے تحت مکمل ہونےوالے منصوبوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچنا شروع

گوادر ایک چھوٹے سے ماہی گیری شہر سے ایک بڑے اقتصادی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :سی پیک کے تحت مکمل ہونےوالے  منصوبوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچنا شروع

 بلوچستان میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بہت سے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن سے صوبے کے لوگوں کو فائدہ پہنچا شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان  کے مقامی لوگوں کے لیے سی پیک خاص طور پر تعمیرات، ٹرانسپورٹ وغیرہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ سڑکوں، بندرگاہوں، اور توانائی کے پلانٹس سمیت بہت سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے ہنر مند کے لیے ملازمتیں پیدا کی ہیں، اس سے بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اور بیروزگاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 بلوچستان کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں ترقی  نظر آرہی ہیں۔ نئی سڑکیں، ہائی ویز، اور ریلوے دراصل تجارت، نقل و حرکت، اور مقامی آبادی کے لیے خدمات تک رسائی کو بہتر بناتی ہیں۔

گوادر پورٹ سی پیک کا مرکز ہے۔ گوادرجو ایک چھوٹے سے ماہی گیری شہر سے ایک بڑے اقتصادی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔

گوادر کی ترقی سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا، اور خطے کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ سی پیک (CPEC) منصوبوں کے تحت  پاور پلانٹس کے قیام اور انرجی گرڈ کو اپ گریڈ کرکے بلوچستان میں توانائی کی کمی کو پورا کیا ہے۔

ان منصوبوں کے ذریعے لائی گئی مجموعی اقتصادی ترقی، جیسے صنعتی زونز اور اقتصادی زونز، کا مقصد مقامی معیشت کو بہتر بنانا ہے۔

چھوٹے کاروباروں اور مقامی صنعتوں، خاص طور پر ماہی گیری، کان کنی، اور زراعت جیسے شعبوں میں، منڈیوں تک بہتر رسائی سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے بلوچستان میں صحت کی سہولیات، اسکولوں، اور دیگر سماجی خدمات میں بہتری آئی ہے۔

چینی اور پاکستانی حکومتوں نے مقامی آبادی کے لیے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

گوادر اور بلوچستان کے دیگر قدرتی مقامات کے ارد گرد انفراسٹرکچر کی بہتر سہولت کے میسر آنے سے صوبے میں  سیاحت کو فروغ مل رہا  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے چیف جسٹس کےلیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے گئے

نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے چیف جسٹس کےلیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے گئے

رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کےلیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں۔ وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کے لیے مانگے گئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے  پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں جہاں وہ ان دنوں فیصلے لکھیں گے۔

سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے چیف جسٹس کی تقرری ،پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے چیف جسٹس کی تقرری ،پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلئے ‏پارلیمنٹ کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا گئی جو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا فیصلہ کرے گی۔ چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، سنی اتحاد کونسل اور ایم کیو ایم کی طرف سے کمیٹی کے لیے نام بھیجے جانے کے بعد ‏12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق (3B) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ 

کمیٹی میں ممبران قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محترمہ شائستہ پرویز ملک، راجا پرویز اشرف، سید نوید قمر، محترمہ رانا انصار، گوہر علی خان، صاحبزادہ محمد حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ سینیٹ سے فاروق حامد نائیک، اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر اور کامران مرتضیٰ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہےجس میں 26ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں رائے شماری کے دوران پارٹی پالیسی کی خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری بھی دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کی نامزدگی کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے چیئرمین سینٹ کو خط ارسال کیا تھا جس میں چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے قائم کی جائے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے سینیٹرز کے نام مانگے جبکہ سیکریٹری قومی اسمبلی نے اسپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط ارسال کیے تھے۔

سپیکر نے خط آئین کے آرٹیکل 175 کی شق 3 بی کے تحت لکھے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 175اے کی شق 3 بی کے تحت قائم ہونے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تین سینئر ترین ججوں میں سے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان کا انتخاب کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll