جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی سوچ تبدیل ہوئی ، اب وہ سیاسی بات کر رہے ہیں، ان سے گفتگو ہونی چاہئے ، خواجہ آصف

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سوچ تبدیل ہوئی ہے ، اب وہ سیاسی بات کر رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف سے بات ہونی چاہئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی سوچ تبدیل ہوئی ، اب وہ سیاسی بات کر رہے ہیں، ان سے گفتگو ہونی چاہئے ، خواجہ آصف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف سے  گفتگو کسی ایک نقطے پر نہیں ہونی چاہئے یہ مفاد پرستی ہو گی ، اس کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی شکل دینی چاہئے  تاکہ تمام شراکت دار بیٹھ کر مسائل دیکھ سکیں جو الیکشن سے بھی بڑے ہیں جس میں معیشت سر فہرست ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  راولپنڈی نیوٹرل ہو گیا ہے  اسی طرح عدلیہ اور ایگزیکٹو کو بھی  اپنے حدود میں رہنا ہوگا ، فوج نے ایک انیشیٹو لیا ہے  تو باقیوں کو بھی حدود میں رہنا ہوگا ، اس ملک میں سب کی شراکت داری ہے ۔ بیٹھ کر سارے مسئلے حل ہو جائیں گے ، بنگلہ دیش میں روڈ میپ طے کیا گیا ہے ، یہاں پر بھی  طے کیا جائے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کابل میں سفیر پر حملے کا مطلب ہے کہ حالات بہت خراب ہیں ، ہم  چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو ، افغانستان میں خلفشاف کا نقصان ہمیں بھی ہوگا ، ہماری دعا ہے کہ وہاں امن ہو ، ٹی ٹی پی جو بھی حملہ کرے گی اس کے تانے بانے افغانستان سے ملیں گے ، ناظم الامور پر حملے کے معاملے پر نیشنل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جانا چاہئے ، شائد اجلاس اگلے ہفتے طلب کیا جا سکتا ہے ۔

صحت

نشتر اسپتال :ایڈز منتقلی  کامعاملہ ،وزیر اعلی مریم نواز کا سخت ایکشن، ایم ایس سمیت 6 افراد معطل

معطل ہونے والوں میں ایم ایس ، وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی اور دیگر سینئیرز ڈاکٹر ز شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتر اسپتال :ایڈز منتقلی  کامعاملہ ،وزیر اعلی مریم نواز کا سخت ایکشن، ایم ایس سمیت 6 افراد معطل

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے  نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈر کی منتقلی کے معاملے پر سخت ایکشن لے لیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا جہاں انہیں  نیفرولوجی وارڈ سے ایڈز کی 25 مریضوں میں منتقلی کے معاملے پر مکمل بریفننگ دی گئی۔

مریم نواز  نے غفلت برتنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس کے نتیجے میں متعدد سینیئر ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

معطل ہونے والوں میں ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینیئر ڈاکٹرز شامل ہیں۔

جبکہ ہیڈ آف نیفرولوجی وارڈ ڈاکٹر غلام، ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر پونم، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر عالمگیر اور ہیڈ نرس ناہید بھی معطل ہونے والے افراد میں  شامل ہیں۔

 دوسری جانب تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں معطل ہونے والے تمام ڈاکٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، مریم نواز کی اس کارروائی کا مقصد مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور صحت کے نظام میں بہتری لانا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، وزیر اطلاعات

پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔ مہنگائی پچھلے سال 32 فیصد اور اس سال 6.9 فیصد پر آ چکی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جبکہ شرح سود کمی سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔

پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی دوست ملک پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ تو اسی تاریخ پر احتجاج کی کال دے دی جاتی ہے۔ چین کے صدر کے دورہ کے موقع پر احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی

گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر  عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےغیرقانونی احتجاج اوردھرنے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پروفاقی حکومت نے عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی۔ 

پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والا راستہ جزوی بند کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اورلاہورمیں موٹرویزکے تمام انٹری پوائنٹس بھی بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں، رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پردونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll