پاکستان
عمران خان سے ملاقات کیلئے مونس الٰہی پھر زمان پارک پہنچ گئے
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی عمران خان سے ملاقات کیلئے ایک بار پھر زمان پارک پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان اور مونس الٰہی کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم مشاورت ہو گی ،سابق وزیراعظم عمران خان وکلا سے قانونی مشاورت بھی کریں ،
سینئر وکلا بھی زمان پارک میں موجود ہیں ۔سینئر ایڈووکیٹ خواجہ حارث اور علی ظفر بھی زمان پارک میں موجودہیں ۔اس کے علاوہ سلمان اکرم راجہ سنیئر ایڈووکیٹ بھی زمان پارک پہنچ چکے ہیں ۔
خواجہ حارث سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل بھی رہے ہیں۔
تجارت
اوگرانے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، ابلاغ عامہ میں گمراہ کن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، مفاد عامہ میں غلط افواہوں سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر اضافے اور پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کی افواہیں اڑی ہوئی ہیں۔
قرض فراہم کرنے کےلیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو اس اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم کے لاہور میں دفاتر کی سیکورٹی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ
لاہور :وزیراعظم میاں شہباز شریف کے کیمپ دفاتر کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے ماڈل ٹاون اور ڈیفنس میں 12کروڑ 30لاکھ سے سیکیورٹی آلات نصب کئے جائیں گے ۔

پولیس حکام کے مطابق96ایچ اور ڈی ایچ اے فیز ون میں موجود کیمپ افسز میں کیمرے ،سامان چیک کرنے والی مشین۔ہائیڈرالک بیرئیر۔۔واک تھرو گیٹس سمیت دیگر سیکیورٹی الات لگائے جائیں گے ، جس کیلئے 64سیکیورٹی کیمرے ،2ہائیڈرالک بیرئیر ،3گاڑیوں کوسکین کرنے والے سسٹم۔سوسیکیورٹی لائٹس خریدی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سیکیورٹی پر معمورملازمین کےلئے 10کیبن،1فائبرروف سنائپرپوسٹ بھی خریدی جائے گی، کنٹرول روم کےلئے2 کینٹینرمکمل سامان کے ساتھ خریدےجائیں گے۔ اگ بجھانے کیلئے :پچاس سلنڈر۔2فائرالارم سسٹم بھی نصب کیئے جائیں گے ۔
وزیر اعظم کی سیکورٹی کیلئے 4ہزار میٹرریزر وائر۔۔10میٹل ڈیٹکٹر۔۔4ڈراپ ڈاون بیرئیر 2ایکسپولوسو ڈیٹیکر ،2واک تھرو گیٹس 2سنائپرز کےلئے پوسٹس خرید جائیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کو سیکورٹی الات کی خریداری اور بروقت تنصیب کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ حکومت نے سیکورٹی آلات کی خریداری کےلئے 23جنوری کو12کروڑ30لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی تھی ۔
علاقائی
سستا آٹا لینے کی کوشش میں بزرگ خاتون کا شناختی کارڈ اسسٹنٹ کمشنر نے جلا دیا
آٹا بحران بھوک اور افلاس میں مبتلاء عوام کو کئی دنوں سے آٹا نہ ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی گل عباس کے خلاف نعرے بازی اور گھیراؤ کر لیا گیا ۔

مظفرگڑھ: تحصیل جتوئی میں آٹے کا بحران بدستور جاری ہے سرکاری طور پر ملنے والہ آٹا غریب عوام میں تقسیم کرنے کے بجائے ہوٹلوں اور دکانوں کو سر عام فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر جتوئی گل عباس کی مسلسل بے حسی اور مافیا سے گٹھ جوڑ پر بھوک اور افلاس سے مجبور عوام نے شدید احتجاج کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی گل عباس موقع پر پہنچ گئے جیسے ہی گاڑی سے اترے تو خواتین مردوں کے جم غفیر نے شدید نعرے بازی کی اور دھکے دئیے حواس باختہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی بھاگ کر گاڑی میں گھس گئے حواس باختگی کنٹرول نہ کرنے سے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کوریج کرنے اور والے نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو یرغمال بنا کر ویڈیوز بنانے والہ موبائل اور کیمرہ و دیگر چیزیں بھی چھین لیا کیمرہ اور موبائل سے ویڈیوز اور ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا۔
اس موقع پر خواتین معراج بی بی، کلثوم مائی، صفیہ مائی، کاشفہ مائی، زرینہ بیگم، کے علاوہ سینکڑوں خواتین کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اپنے من پسند لوگوں کو پرچیاں بھیج کر رکشے لوڈ کروا دیتا ہے عوام آٹا پوائنٹس پر ذلیل و خوار ہو رہی ہم کئی کئی دنوں سے چکر لگا رہے ہیں مگر آٹا نہیں دیا جارہا صبح نماز پڑھ کر لائنوں میں لگتے ہیں سفارشی لوگ آٹا لے جاتے ہوٹل مالکان ودیگر مہنگے داموں ایڈوانس پیسے دیکر رکشے لوڈ کر جاتے ہیں مگر ہم منہ تکتے رہ جاتے ہیں اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر ڈی جی خان، ڈی سی مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اسسٹنٹ کمشنر و عملہ سے ہماری جان بخشی کرا کے غریب عوام کو انکا حق مہیا کیا جائے
-
تجارت 2 دن پہلے
مارچ میں پاکستان میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا:مصدق ملک
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
-
پاکستان ایک دن پہلے
33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
اوگرانے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
چودھری شجاعت کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پراسیکیوٹر کی عمران خان کے ورانٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا