پاکستان
لوئردیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ : خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

پاکستان
زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے
پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر مزید 59 کروڑ20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر مزید 59 کروڑ20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 59 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.90 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 5.65 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جب کہ ملکی مجموعی ذخائر 71.20کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 8.74 ارب ڈالر رہ گئے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 8.74 billion as of January 27, 2023.
— SBP (@StateBank_Pak) February 2, 2023
For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/LE9eay1XU2
تفریح
بھارت ہمارے ڈراموں کا اورہم بھارتی فلموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عدنان صدیقی
پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن کو جاتا ہے
1675332897-0-1280x720.jpg)
کراچی:معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے بہتر قرار دیتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے انڈین فلموں کی ہے کہ ہم انڈین فلموں مقابلہ نہیں کرسکتے، اسی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بناسکتا۔
پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)کو جاتا ہے، جہاں سے ہم نے کام سیکھا۔
پاکستان
کراچی میں خاتون کا باریش ڈی ایس پی سے جھگڑا، تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی میں خاتون کا باریش ڈی ایس پی سے جھگڑا، تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر شہر قائد سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو پولیس کے باریش ڈی ایس پی سے جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باریش ڈی ایس پی کار کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور خاتون اس کار کیلئے راستہ بنانے کیلئے جھگڑا کر رہی ہے۔ اس دوران خاتون نے باریش ڈی ایس پی کو تھپڑ مارا اور اس کا گریبان پکڑا کر اسے گھسیٹا ، اس دوران ایک اور ٹریفک اہلکار آیا تو خاتون نے اسے بھی دھکا دے کر گاڑی کے آگے سے ہٹادیا۔ جھگڑے کے دوران ڈرائیور نے ڈی ایس پی کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی بھی کوشش کی۔
ویڈیو بنانے والے شہری اس واقعے کے دوران "کمنٹری" کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کچھ دیر پہلے پولیس اہلکار اور خاتون گتھم گتھا ہورہے تھے جس پر ڈی ایس پی آیا۔ یہ تصدیق نہیں کی جاسکی کہ یہ ویڈیو کب کی ہے اور واقعہ کس علاقے میں پیش آیا۔ نہ ہی سندھ پولیس کی طرف سے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری کی گئی ہے۔
کراچی میں خاتون کا باریش ڈی ایس پی سے جھگڑا، تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی pic.twitter.com/MoDog1zKYf
— Farhan Malik (@Farhanmalikview) February 2, 2023
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزروں روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان نے نواز شریف کو کہا تھا کہ مریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے: مفتاح اسماعیل
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ آج تیز