جی این این سوشل

دنیا

افغانستان، گلبدین حکمتیار کے دفتر پر حملہ، ایک جاں بحق، دو زخمی

کابل: حزب اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمتیار کے دفتر کی مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان، گلبدین حکمتیار کے دفتر پر حملہ، ایک جاں بحق، دو زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

افغانستان کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے حملہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کیا گیا۔

افغان نشریاتی ادارے نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور برقع پوش تھے لیکن انہیں گلبدین حکمتیار تک پہنچنے سے قبل ہی سیکیورٹی گارڈ نے روکا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

حزب اسلامی کے دفتر کی مسجد پر جس وقت حملہ کیا گیا اس  وقت گلبدین حکمت یار موجود تھے لیکن وہ حملے میں محفوظ رہے ہیں البتہ ان کا محافظ جاں بحق ہوا جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا ہے، فائرنگ کے دوران مسجد کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکا بھی ہوا۔

واضح رہے کہ آج ہی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے فوری طور پر سفارتی عملہ بلانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی طیارہ کابل بھیجا جائے گا۔

 
 

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک اور جیل ٹرائل

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک اور جیل ٹرائل

توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کا کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کے ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے، جس کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کے ملزمان کا ٹرائل اڈیالہ میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت قانون کی رائے کے بعد جیل میں ٹرائل کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی اور وزارت داخلہ کو حکم دیاگیا ہے کہ  دو روز میں تمام انتظامات مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کی جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارتی حکومت مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے، ترجمان دفتر خارجہ

ا تاریخی بابری مسجد کے 31ویں یوم شہادت کے موق پر بیان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی حکومت مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔: پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے۔

ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کے 31 ویں یوم شادت کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ آج بھارت میں تاریخی ”بابری مسجد“ کے انہدام کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے، آج کے دن 31 سال پہلے بھارتی قانون نافذ کرنے والے حکام کی موجودگی میں ہندو جنونیوں کے ایک ہجوم نے ایودھیا میں اس صدیوں پرانی مسجد کو منہدم کردیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے اس نفرت انگیز فعل کے ذمہ دار مجرموں کو نہ صرف بری کردیا بلکہ مسمار کی گئی مسجد کی جگہ پر مندر کی تعمیر کی بھی اجازت دے دی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت میں اگلے عام انتخابات سے چند ماہ قبل اس مندر کا افتتاح جنوری 2024 میں متوقع ہے۔ بیان کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کا سبب بننے والا مسلم مخالف جنون بدستور جاری ہے، چند ہفتے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اس بات کا عوام میں کھل کر اظہار کیا کہ مسجد کا انہدام پاکستان کے کچھ حصوں پر دوبارہ دعویٰ کرنے کے نمونے کے طور پر کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1491.82 فٹ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد: واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج7 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 13 ہزار200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 26 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1491.82 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.778 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1171.15 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.721 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll