پاکستان
ایم کیو ایم نے 4 سال بعد بڑا فیصلہ کرلیا
آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی سر چڑھ کر بولنے لگی۔

سابق صدر نے سیاسی اعتبار سے پنجاب کے بعد سندھ کو بھی محفوظ بناتے ہوئے ایم کیو ایم کو رام کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان کامیابی مذاکرات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ چار سال بعد سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے کو تیار ہو گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ایم کیو ایم بھی گزشتہ 4 برس میں سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنی، سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی نہیں ہے۔
پاکستان
مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون ورکر کا احتجاج
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی بہاولپور میں میڈیا گفتگو کے دوران ایک خاتون کارکن نے دھکے لگنے پر شور مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ن لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے وقت ن لیگ کی ایک خاتون کارکن دھکے دیے جانے پر نالاں نظر آئیں۔
ن لیگی خاتون کارکن نے کہا کہ ’’میں 25 سال سے کارکن ہوں اور یہاں مجھے دھکے دیے گئے۔‘‘
خاتون نے دھکے لگنے پر کافی دیر شور کیا، اور تیز آواز میں شکایت کرتی رہیں، تاہم مریم نواز نے ناراض کارکن کا غصہ ٹھنڈا کرتے ہوئے انھیں اپنے پاس بلا لیا۔
میڈیا گفتگو میں مریم نواز نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں سیاسی انتقام کے حوالے سے کہا کہ ’’میں انتقام کے حق میں نہیں ہوں، لیکن کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کی سزا ملنی چاہیے، خواہ سیاست دان ہو، پارٹی سربراہ ہو، اور سابق وزیر اعظم ہونے پر بھی بچنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔‘‘
مریم نواز نے مزید کہا ’’نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثنا اور مجھ سمیت پوری جماعت گرفتار تھی، انتقام اسے کہتے ہیں کہ جب آپ پاناما کا شور مچاتے ہیں اور پھر اقامہ پر نکال دیتے ہیں۔‘‘
انھوں نے کہا ’’شاہد خاقان، میرا یا شہباز شریف کیس کے پیچھے انتقام سب کو پتا ہے، عمران خان کو توشہ خانہ چوری پر سزا ملے تو اسے انتقام نہیں کہیں گے، ان کو اگر فارن فنڈنگ پر سزا ملے گی تو انتقام نہیں کہیں گے، آپ نے کچھ کیا ہے تو سامنا کرنا پڑے گا ، اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں۔‘‘
تجارت
رانا عابد حسین جاپانی کمپنی کے گلوبل سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایڈوائزر مقرر
رانا عابد حسین کمپنی کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں روس اور نائیجیریا کی تیل و گیس اور ایل این جی پروڈکٹس کو دنیا بھر میں فروخت میں مشاورت فراہم کریں گے۔

روس اور نائیجیریا کے تیل، گیس اور ایل این جی کی عالمی مارکیٹ میں فروخت کا لائسنس رکھنے والی جاپانی کمپنی ایسٹو سلوشن انکارپوریشن نے جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کو گلوبل سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے لیے اپنا ایڈوائزر مقرر کر لیا ہے۔
رانا عابد حسین کمپنی کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں روس اور نائیجیریا کی تیل و گیس اور ایل این جی پروڈکٹس کو دنیا بھر میں فروخت میں مشاورت فراہم کریں گے۔
ایک بیان میں رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ عالمی تنازعات کے باوجود عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے روس اور نائیجیریا کے تیل و گیس اور ایل این جی کو پاکستان کے لیے کم سے کم قیمت میں فراہم کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے عنقریب ادارے کے بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کریں گے۔
پاکستان
پشاور سانحہ، ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے:آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری
پشاور سانحہ کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پشاور سانحہ کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے،میرے بچوں کو احتجاج پر اکسانا ہماری تکالیف میں اضافہ کررہاہے، 3دن میں صرف 3گھنٹے سویا ہوں، پشاور دھماکے کے بعدافسران سمیت ہم سب غمزدہ ہیں۔
ہم نے وردی پہنی ہے لیکن ہم بھی انسان ہیں،میں کوتاہی کا ذمہ دار اہلکاروں کو نہیں بلکہ خود کو سمجھتا ہوں، یہ جنگ خون کی جنگ ہے، محافظ ہی تحفظ کی بات کریں تو کیسے چلے گا؟
ہم دہشتگردوں کے نیٹ روک کے قریب ہیں، حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا چہرے پر ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا تھا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت ؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بجلی کے نرخوں میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
-
تجارت ایک دن پہلے
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان نے نواز شریف کو کہا تھا کہ مریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے: مفتاح اسماعیل