Advertisement
علاقائی

لاہورلیڈز یونیورسٹی میں چھٹے عظیم الشان کانووکیشن کاانعقاد

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں معیاری تعلیم کے کردار کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔۔تاریخ کے اوراق کھنگال کے دیکھ لیں ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز اعلیٰ تعلیم سے ہی منسلک ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 5th 2022, 4:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہورلیڈز یونیورسٹی میں چھٹے عظیم الشان کانووکیشن کاانعقاد

امریکا،کینیڈا،آسٹریلیا،برطانیہ ،جرمنی،فرانس،اٹلی،اسپین سمیت یورپی ممالک نےتعلیمی میدان میں جدت سے نت نئی ایجادات کیں ہیں۔۔

امریکا  واحد ایساملک ہےجس نے جدید ٹیکنالوجیزکےذریعے20جولائی 1969کوچاند کی تسخیرکوممکن بناتے ہوئے خلابازنیل آرمسٹرانگ نے چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان ہونے کا شرف حاصل کیا تھا۔۔پھر بعد میں روس اور چین نے کامیابی کے ساتھ اپنے خلائی طیارے چاند کی سطح پر اترے۔قصہ مختصرآج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں اگر کسی بھی ملک وقوم کو آگے بڑھنا ہے تو یہ بات تو طے ہے کہ ان کی ترقی کاسفر حصول علم اور فروغ علم کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا ۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہر اس ملک میں جہاں تعلیم کی شرح تسلی بخش نہیں وہاں پر ترقی کی رفتار خود بخود سست پڑنے لگتی ہے ۔ اس لیے اگر یہ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا کہ آج کادور تعلیم اور تحقیق کادور ہے ۔

سائنس اور ٹیکنا لوجی کادور ہے۔اقوام عالم  میں بچوں کی تربیت اور انہیں جدید تعلیم کی فراہمی میں اسکول،کالجز اور یونیورسٹیز کاکردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔۔بلکل ایسے ہی پاکستان کےصوبائی دارالحکومت  لاہور میں لیڈز یونیورسٹی کا شمارایک پرائیوٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔۔لاہورلیڈز یونیورسٹی کاقیام 2011میں ہوا۔لاہور لیڈز یونیورسٹی ہائرایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ جامعہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹرندیم احمد بھٹی  کی جانب سے لاہور لیڈز یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سے یونیورسٹی نے بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنا شروع کردی ہے ۔

لاہورلیڈز یونیورسٹی میں چھٹے عظیم الشان کانووکیشن کاانعقادہو یا یونیورسٹی میں نئے آنیوالے طلباءوطالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام ہویا کوئی اورایچ ای سی کا دورہ ہو سب میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ندیم احمد بھٹی نے قائدانہ کردارادا کیا ہے۔کانووکیشن کی صدارت چیئر مین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو نے کی ۔ کانووکیشن کی  پروقار تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمدبھٹی، وفاقی سیکرٹری جنیداحمد خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور لیڈز یونیورسٹی حمزہ ظہور وٹو،ایم ڈی لاہورلیڈز یونیورسٹی اسد وٹو،طلحہ وٹو ،خزانچی فیض الباری اور رجسٹرار لاہور لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر سعید احمدوٹو  نے خصوصی شرکت کی۔کانووکیشن کی رنگارنگ تقریب میں شعبہ تعلیم سے وابستہ معزز شخصیات ،ڈینز،صدورشعبہ جات اورفیکلٹی ممبران سمیت طلباءوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔کانووکیشن کا آغاز تلاوت قرآن اور ترجمے سے ہوا۔

تمام فیکلٹی ممران کے پروسیشن اور مہمانوں کی آمد پر ہال میں قومی ترانہ بجایا گیا۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کےچھٹےکنووکیشن کی تقریب میں فارغ التحصیل ہونے والے 921 طلبا ءوطالبات کو انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز، بزنس ایڈمنسٹریشن ،کمپیو ٹر سائنسز، ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز،ریاضی،ابلاغیات،اردو،ایجوکیشن، انگریزی،سوشیالوجی اور اسلامیات کے شعبہ جات میں ڈگریاں تقسیم کی گئی ۔ کانووکیشن میں چیئر مین لاہور لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو،ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو  اور وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرندیم احمد بھٹی نےانڈرگریجویٹ اور گریجویٹ  پروگرامز میں سے 5طلباوطالبات کوفاؤنڈرمیڈل ،

نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے 16طلباءو طالبات کو رول آف آنر میڈل،، 16 طلباءو طالبات کو امتیازی کارکردگی کاسرٹیفکیٹ  اور 55 طلبہ و طالبات کو میرٹوریس سرٹیفکیٹ اورایوارڈزتقسیم کیے ۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کے چیئرمین  میاں ظہور احمد وٹو نے کانووکیشن کی تقریب سےاپنے خطاب میں ملک کی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے قیام کے قلیل عرصے میں نصابی و غیر نصابی شعبوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ریسرچ اور کوالٹی ایجوکیشن کی وجہ سے لیڈز یونیورسٹی نے یہ مقام حاصل کیا ہے کہ مختلف شعبہ جات میں 100 سے زائد پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور200 ایم فل فیکلٹی ممبران جدید ،

اعلیٰ اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق علم کی ترویج میں مصروف عمل ہیں۔ظہور احمد وٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی اور فخر سے لیڈز یونیورسٹی کےچھٹے کانووکیشن کا جشن منا رہے ہیں۔۔ہمارا سفر ستاروں سے آگے کے جہانوں کی دریافت تک پھیلا ہوا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ دورہ حاضر میں عالمی درجہ بندی کی دوڑ میں شامل ہونا اور نمایاں جگہ حاصل کرنے کی تگ ودو کرنا جامعات کی مجبوری بن چکا ہے۔۔اسی طرح جامعات عالمی سطح پر اپنی پہچا ن بناتی ہیں۔جن کا فائدہ یونیورسٹی کے طالبعلموں اساتذہ اور محققین کو ملتا ہے۔

۔لیڈز یونیورسٹی انتظامیہ ریسرچ کیلئے طلبااور اساتذہ کو سہولیات باہم پہنچانے پر یقین رکھتی ہے۔۔ہم معیار تعلیم کو برقرار رکھتے ہوئے میرٹ بیس اور غریب طلباءوطالبات کو اسکالرشپس آفر کرتے ہیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کر کے معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔۔ہمارایونیورسٹی کے قیام کا مقصد کم خرچ پرطلباوطالبات کو بین الاقوامی معیارکی تعلیم فراہم کرنا ہے۔کانووکیشن کی پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر لیڈز یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر ندیم بھٹی نے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کیلئےاعزاز کی بات ہے کہ کینیڈا اور ملائیشیا کی یونیورسٹییز کے ساتھ تعلیمی معاہدہ ہو گیا ہے جس سے ہمارے طلباءو طالبات بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

لاہور لیڈز یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی بلکہ ایک تربیتی ادارہ بھی ہے۔ہم بچوں کو بہترین انفراسٹرکچر کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی کاموں میں سہولیات کے ذریعے سپورٹ کرتے ہیں۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرندیم احمد بھٹی کامزیدکہا  تھا کہ گیارہ سال کے قلیل عرصہ میں لاہورلیڈز یونیورسٹی نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں اساتذہ اور طالبعلموں کی تحقیق اور خدمت قابل ذکر کام ہیں۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کئے ہوئے ہے۔ مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر سکیم آف سٹڈی ڈیزائن کی گئی ہے۔ہماری یونیورسٹی سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کی جامعات سے ریسرچ اور دیگر امور پر ایم او یوز سائن کررہی ہے تاکہ یونیورسٹی کے طلباوطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکے۔

 

۔ لاہور لیڈز یونیورسٹی کی کامیابیوں پر اساتذہ ، انتظامیہ اور چیئرمین ظہوراحمد وٹو مبارک باد کی مستحق ہیں۔  یونیورسٹی کےسٹوڈنٹس کوانتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مالی،اخلاقی اور تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی  ہیں۔ تعلیمی میدان میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ایچ ای سی کی جانب سے منعقدہ کھیلوں اور آئی ٹی مقابلوں میں بھی ہماری یونیورسٹی کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی نے طلباوطالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخرمحسوس ہورہا ہے کہ لاہور لیڈز یونیورسٹی بین الاقوامی طرز کی معیاری تعلیم، سکالر شپ،غیر نصابی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ اورمناسب فیسوں نے دوسری یونیورسٹیوں سےبلکل  نمایاں کر دیا ہے۔

کانووکیشن کی رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری جنیداحمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگریاں وصول کرنے والے طلباءوطالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں۔۔لگن ،خلوص اور محنت طویل مدتی کامیابی کی کنجی ہیں۔۔علم کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا۔۔لیڈز یونیورسٹی انتظامیہ اپنےسفر کے آغاز سے ہی تعلیم ،ٹھوس تحقیق ،تربیت اور جدید خدمات کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پرعزم ہے۔ جوکہ قابل قدرہے۔۔۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں فروغ تعلیم کیلئے سرکاری جامعات اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز بھی ہمارے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں ۔

لاہور لیڈز یونیورسٹی کےطلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں قابل ستائش  ہیں۔وفاقی  حکومت نجی تعلیمی شعبہ کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹرحمزہ ظہور وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔آج کی نوجوان نسل کوعلم و ادب،تاریخ پاکستان ، جغرافیہ ،کرنٹ آفیررز اور عالمی سیاست کےبارےمطالعہ کرنے کا شوق ہوناچاہیے۔کانووکیشن کی تقریب کے بعدیونیورسٹی میں نئے آنیوالے طلباءوطالبات کے اعزاز میں ویلکم تقریب کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔جس میں فیکلٹی ممبران، انتظامیہ سمیت طلباءوطالبات کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

لاہور لیڈزیونیورسٹی میں نئے آنیوالے طلباوطالبات اور والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل یونیورسٹی اساتذہ کےمحفوظ ہاتھوں میں ہے۔۔ہمیں قوی امکان ہےیونیورسٹی میں تعلیم مکمل کرنےکے بعد ہمارے بچے پریکٹیکل زندگی میں بھی کامیاب ہونگے۔

Advertisement
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ

پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ

  • 8 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

  • 7 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب

حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب

  • 5 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ،  حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان

غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ

عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ

  • 9 گھنٹے قبل
ضلع خیبر  میں  سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک  جبکہ 18 زخمی

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی

  • 6 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ

مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ

  • 6 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی  کی رکنیت معطل

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی  کی رکنیت معطل

  • 7 گھنٹے قبل
بانی   پی ٹی آئی اور   بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا  منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان

  • 4 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل

اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل

  • 5 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے

حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement