پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر میں تکرار
تقریب میں شہباز شریف کے خطاب کے دوران تنویر الیاس نے بات کرنے کی کوشش کی،شہباز شریف نے خطاب میں مداخلت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو روک دیا
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر میں تکرار ہو گئی،وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بات کرنے کی کوشش جس پر شہباز شریف نے سردار تنویر الیاس کو بات کرنے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگلا پن بجلی کے یونٹ 5 اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دونوں وزرائے اعظم کے درمیان تکرار ہوئی،
وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے بولنے کی کوشش کی،شہباز شریف نے جواب دیا کہ آپ کی بات سنتے ہیں آپ تشریف رکھیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دوبارہ خطاب کی کوشش پر سردار تنویر الیاس پھر بول پڑے،شہباز شریف بار بار خطاب میں مداخلت پر نالاں ہو گئے۔
دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا میرے ساتھ ہتک آمیز رویہ با قابل برداشت ہے۔شہباز شریف ہماری تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔
قبل وزیرا عظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تعمیر و ترقی دھرنوں اور نعروں سے نہیں ہوتی،ہمیں اختلافات اور ذات سے بالا تر ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔
جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ رونے دھونے اور تماشہ لگانے سے کچھ نہیں ہو گا،ہمیں محنت کرنا ہو گا۔
قول و فعل میں تضاد کے عمل کو ختم کرنے کر کے ہمیں ملک کیلئے آگے آنا ہو گا۔پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے،ہمیں اربوں کی گندم درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔
ہم خیرات کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر دنیا سے انصاف چاہیے۔ وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
پاکستان
غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے۔
دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا, جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں۔ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں۔ پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔
دنیا
برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ سے نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 2 افراد ہلاک
ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے
سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، طوفان کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، ریل شیڈول متاثر ہوا، متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب کئی پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طوفان نے آئرلینڈ کو بھی متاثر کیا جہاں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔
کھیل
پہلا ون ڈے، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف
قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں
پہلا ون ڈے، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔
ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بہت ہائی ہے جبکہ عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا اسائنمنٹ ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
بلاوائیو میں کھیلے جا رہے میچ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 40 کے مجموعی سکور پر جویلورڈ گمبی 15 کے انفرادی سکور پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیون مائرز 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماوتا ایک جبکہ بلیسنگ مزربانی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضا 39 رنز بنا کر فیصل اکرم کا شکار بنے، رچرڈ نگروا نے ٹیم کیلئے 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ زمبابوے کیخلاف پہلے میچ کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیکر حسیب اللہ خان، عامر جمال اور فیصل اکرم کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔
پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد رضوان ، حسیب اللہ ، سلمان آغا اور عرفان خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عامر جمال ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور فیصل اکرم بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
-
تفریح 2 دن پہلے
رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
علاقائی ایک دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ