جی این این سوشل

کھیل

پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

راولپنڈی: انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز امام الحق اور اظہر علی نے میچ کا آغاز کیا تاہم امام الحق 48 رنز بنا کر اور اظہر علی 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں سعود شکیل 76، محمد رضوان 46، آغا سلمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زاہد محمود نے 21 گیندیں کھیلیں تاہم صرف ایک رن ہی بنا سکے اور ان کے بعد آنے والے کھلاڑی حارث رؤف پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یوں انگلینڈ نے پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پہ 80 رنز بنائے تھے اور آخری دن پاکستان کو فتح کے لیے مزید 263 رنز درکار تھے جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں۔

میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ اس کی 3 وکٹیں ابھی باقی تھیں، انگلینڈ کو مجموعی طور 342 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے جب 343 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ عبداللہ شفیق صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،

انہیں روبنسن نے آؤٹ کیا تھا، اسی اوور میں آنے والے بلے باز اظہر علی ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے جس پر انہیں پویلین لوٹنا پڑا جبکہ کپتان بابرا عظم صرف 4 رنز کا اضافہ کر کے میدان سے  باہر چلے گئے، انہیں بین اسٹوکس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ہیری بروک 87 اور جیک کرالی 50 رنز کے ساتھ نمایاں  بلے باز رہے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی اور زاہد محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ایک وکٹ سلمان آغا کے حصے میں آئی تھی۔

میچ کے تیسرے روز پاکستانی کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق اور کپتان بابر اعظم نے سنچریز اسکور کیں، امام الحق نے 121 اور عبداللہ شفیق نے 114 رنز بنائے جبکہ دیگر میں اظہر علی 27، سعود شکیل 37، بابراعظم 136، محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ نے 15 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114 رنز پر آؤٹ کر کے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔  کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے تھے۔

وقفے کے بعد ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑی سعود شکیل نے ڈیبیو کیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کیا۔ مہمان ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 لیام لیونگ اسٹون صرف 9 رنز ہی بنا سکے تاہم ہیری بروکس نے 153 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ نے 6 رنز بنائے۔

دوسرے روز  انگلینڈ کی ٹیم نے 26 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے جبکہ قومی باؤلرز زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ لی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کے اوپنرز نے جم کر کھیلا اور دھواں دھار بیٹنگ کی۔ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے مجموعی طور پر 233 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں کئی ایک ریکارڈز بھی بنے۔ اس ٹیسٹ میچ کے دوران ایک اننگز میں 7 سنچریاں بنیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بیٹر اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے سنچری بنائی جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں 4 اوپنرز نے سنچری بنانے کا بھی منفرد اعزاز حاصل کیا، انگلینڈ کے دونوں اوپنرز نے بھی سنچری بنائی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پر دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے جم کر کھیلا اور خوب رنز بنائے۔ پہلے انگلینڈ کے اوپنرز نے سنچریز بنائیں پھر پاکستانی اوپنرز بھی پیچھے نہ رہے۔ ایک ہی میچ میں چاروں اوپنرز نے پہلی اور دوسری اننگز میں سنچریز بائیں۔

انگلینڈ کے زیک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تو بین ڈکٹ 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کے درمیان 233 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ انگلینڈ کے اولی پاپ نے 108 اور ہیری بروکس نے 153 رنز بنائے۔

پاکستان کے اوپنرز نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز سنچریز بنانے میں کامیاب رہے۔ عبداللہ شفیق نے 114 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 136 رنز بنائے۔

دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 225 رنز بنے۔ یہ دونوں بلے بازوں کے ٹیسٹ کریئر کی تیسری سنچری ہے۔

اسی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 95 باؤنڈریز لگا کر ایک اور نیا ریکارڈ بنایا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 86 چوکے اور 9 چھکے لگائے تھے۔

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ بھی توڑا۔ انگلینڈ نے کھیل کے پہلے دن 506 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا۔اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔

پاکستان

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ثبوت فراہم کئے بغیر بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے رد عمل پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ ہمیں امریکا کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کا علم نہیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دفتر خارجہ کی لانڈھی دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر  خارجہ کی لانڈھی  دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق حکومت اور عوام کے پختہ عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔دہشت گرد حملے میں دو پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔حملے میں پانچ جاپانی شہری محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں دہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll