کراچی: عالمی شہرت یافتہ ، منفرد انداز کے مالک اور قوالی کے بے تاج بادشاہ عزیز میاں میاں کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے ، ان کا کلام آج بھی سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔


عزیز میاں کا اصل نام عبدالعزیز تھا کہ جبکہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا اسی وجہ سے ان کا نام عزیز میاں مشہور ہو گیا ۔
قوال عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو اور عربی میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی ۔
عزیز میاں قوال نے فن قوالی میں اپنے منفرد انداز سے بہت شہرت حاصل کی اور قوالی میں کئی نئے مضمون باندھے جبکہ یہ جدت ان کے لئے تنقید کا بھی باعث بنی لیکن "اللہ ہی جانے کون بشر ہے"،"یانبی یانبی"،"تیری صورت" اور شرابی جیسی قوالیوں نے عزیز میاں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
عزیز میاں کی قوالیوں میں زیادہ توجہ کورس گائیکی پر دی جاتی تھی جس کا مقصد قوالی کے بنیادی نکتہ پر زور دینا تھا۔ ان کی شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت حاصل تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی ۔
ان کی بیشتر قوالیاں دینی رنگ لیے ہوئے تھیں گو کہ انہوں نے رومانی رنگ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔1992 میں حکومت نے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا۔
عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000ء کو ایران میں یرقان کی وجہ سے ہوا، انہیں حضرت علی کرم اللہ وجہ کی برسی کے موقع پر ایرانی حکومت نے قوالی کے لیے مدعو کیا تھا۔
آپ کو بمطابق وصیت ان کے مرشد طوطاں والی سرکار ملتان کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 10 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 9 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 12 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 9 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 7 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 7 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 10 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 5 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 11 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 11 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 10 hours ago