جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے نو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے نو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ منصوبے کا کام ایف ڈبلیو او کے حوالے کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انہیں کچھ نہیں آتا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے نو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے نو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

جی این این کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکلرریلوے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹریک سے تجاوزات ختم ہوگئے تو کیا رکاوٹ ہے؟سیکریٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ کے سی آر کا کراچی سٹی سے ڈرگ روڈ تک ٹرین روٹ آپریشنل ہے تاہم اس وقت ناظم آباد پر گرین لائن کا ٹریک رکاوٹ بن رہا ہے اور وہاں انڈر پاس یا فلائی اوور بنے گا۔ریلوے کے وکیل نے بتایا کہ گلشن اقبال بلاک فور میں نالہ درمیان میں آرہاہے۔

سیکریٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ ایف ڈبلیو او کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایف ڈبلیو او کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے ہمیں ابھی تک ٹھیکہ نہیں دیا۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کابینہ سے منظوری لے کرورک آرڈر دے دیا گیا ہے۔۔۔ پچیس ملین روپے ایڈوانس پری فزیبیلیٹی کیلئے مانگا گیا تھاجو ادا کردیا گیا ہے۔۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیو او کو پیسے بنانے کیلئے یہ کام نہیں دیا گیا ہے ،یہ مفاد عامہ کا کام ہے اور پیسے مانگے جا رہے ہیں ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پچیس ملین جس کام کیلئے لیے تھے وہ تو کرلیتے ۔ 

کمانڈنگ افسر ایف ڈبلیو او نے عدالت کو بتایا کہ ہم سندھ حکومت اور ریلوے کو چار آپشنز دے چکے ہیں۔ اب دو آپشنز ہیں جس پر کام ہوگا۔۔ 11  انڈر پاسز اور ایک فلائی اوور بنے گا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس تجربہ ہے اس کام کا ؟ خانیوال میں ریلوے کا ایک کام ملا تھا وہ آٹھ سال سے زیر التوا ہے۔۔ کمانڈنگافسر ایف ڈبلیو او نے کہا کہ وہ کام مکمل ہوچکا ہے ، مائننگ پر کام مررہے مختلف منصوبےمکمل کیے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ زیادہ سے زیادہ نو ماہ میں منصوبہ مکمل کرکے ریلوےکے حوالے کیا جائے۔

 

کھیل

پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کیلئے چند مقامات کو اپ گریڈ کرے گا، چیئرمین پی سی بی

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ملک کے تین بڑے مقامات کو بروقت اپ گریڈ کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کیلئے چند مقامات کو اپ گریڈ کرے گا، چیئرمین پی سی بی

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025  کے مقامات اور سہولیات کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستان آئے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی۔

آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے سربراہ کرس ٹیٹلی اور دیگر سینئر حکام کی قیادت میں وفد نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی نہ صرف پی سی بی بلکہ پاکستان بھر میں کرکٹ سے محبت کرنیوالے شائقین کیلئے بھی خوش آئند پیشرفت ہے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ملک کے تین بڑے مقامات کو بروقت اپ گریڈ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

لاہور: منصوبے کی ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے گزشتہ روز اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

ترجمان واپڈا نے جاری بیان میں بتایا کہ ٹیل ریس ٹنل کے معائنہ کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع کی تھی۔پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے، جو ماہِ رمضان میں دِن کے مختلف اوقات خصوصا سحر اور افطار کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ لو فلو سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور سٹیشن کے آپریشن کی گزشتہ سال بحالی کی گئی،ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے10 جنوری کو بند کیا گیا تھا،جس کے بعد ٹیل ریس ٹنل کی تفصیلی انسپکشن کی گئی۔بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے بھی ٹیل ریس ٹنل کا معائنہ کیا۔

969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا نیلم جہلم اپنی نوعیت کا منفرد پن بجلی منصوبہ ہے،جس کا 90 فیصد حصہ زیر ِ زمین تعمیر کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

نو منتخب حکومت کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر  کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی، امریکی صدر نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے، اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔

خط میں امریکی صدر نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

جوبائیڈن نے خط میں مزید کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا گیا ہے، امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

سائفر اور پی ٹی آئی کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور بہتری میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll