لاہور : ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں 23سستے رمضان بازار لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔ اشیا ئے ضروریہ پر 10 سے 40 روپے تک رعایت دی جائے گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ زون میں چار ،نشتر زون میں چار ، داتا گنج بخش ٹاون میں تین ،سمن آباد میں تین بازار لگائے جائیں گے، راوی زون میں تین ،عزیز بھٹی زون تین ،اقبال ٹاون میں 5 اور شالیمار زو ن میں2 بازار لگائے جائیں گے۔
تاہم سستے رمضان بازاروں میں اشیا ئے ضروریہ پر 10 سے 40 روپے تک رعایت دی جائے گی، لاہور: چینی 82 روپے کلو،10 کلو آٹے کا تھیلہ 375 میں فروخت کیاجائے گا۔ سبزیا ں ،پھل،چاول کھجور اور دیگر چیزیں فراہم کا ٹاسک مارکیٹ کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان بازار لگانے کا اعلان کیا تھا ۔ اور بتایا گیا تھا کہ اس منصوبے کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے محکمہ خزانہ سے 1 ارب 5 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کیے گئے جس کے بعد محکمہ خزانہ نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔
مذکورہ رقم سے رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے جن میں بیٹھنے کے لئے کرسیاں اور گرمی سے بچنے کے لئے پنکھوں سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 2 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 24 منٹ قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 17 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 2 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 3 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 16 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق یون سک یول مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل