پاکستان
سی ایس ایس 2022ء امتحان کے رزلٹ کا اعلان
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2022 کے رزلٹ کا اعلان کر دیا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق اس سال 20 ہزار 265 امیدواروں نے سی ایس ایس امتحان میں حصہ لیا جن میں صرف 393 امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔
سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی چترال کی پہلی خاتون پولیس آفیسر ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کی شرح 1.91فیصد رہی۔ ملک بھر سے امتحان کیلئے 32ہزار59امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔
پاکستان
گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا
الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،میرا آفس انتخابات سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے گا،خط

گورنر پنجاب نے الیکشن کوکوئی تاریخ نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو خط لکھ دیا۔
گورنر پنجاب نے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے،ملکی اقتصادی اور سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔
الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،میرا آفس انتخابات سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے گورنرز کو دوبارہ خط لکھے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو خط لکھے۔
خط میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر اب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی،اسی طرح خیبر پختوا نخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی لیکن اس اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔
خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرز کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے لئے گورنرز کو خط لکھے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ عام انتخاب کے لئے پنجاب میں 9 اپریل سے 13 اپریل کی تاریخ مقرر کی جائے،اسی طرح گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو بھیجے گئے مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے میں عام انتخابات کے لئے 15 سے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کریں،
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا کہ آئین کے تحت گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کا پابند ہے۔
کھیل
نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافیز پیش کر دیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافیز پیش کر دیں۔

نجم سیٹھی نے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینزاو ڈی آئی کرکٹر آف دا ایئر اور کرکٹرآف دا ایئر کے ایوارڈ کے لئے سرگارفیلڈسوبرز ٹرافی دی۔
اس موقع پر بابراعظم سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 4 سال پہلے ایک دوست نے کہا تھا کہ بابر اعظم نامی لڑکےکا خیال رکھنا، اُس دوست نے کہا تھا کہ یاد رکھنا وہ ایک عظیم بیٹر بنے گا۔وہ دن اور آج کا دن میں اس دوست کو داد دیتاہوں۔
انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا کہ بابر آپ اس عمرمیں اپنے فیم کو کس طرح محسوس کرتے ہیں؟
جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں صرف محنت کرتا ہوں، کوشش کرتا ہوں چیزوں کو آسان رکھوں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اتنے کم عمر میں اتنی زیادہ کامیابی پرفکر نہیں ہوتی کہ اگر کبھی آؤٹ آف فام ہوئے تو کیا ہو گا؟ جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں ہر طرح کے حالات کے لئے خود کو تیار رکھتا ہوں۔
بابر نے مزید کہا کہ جو آپ سوچتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی کبھی نہیں ہوتا،جب آپ گرتے ہیں، آؤٹ آف فام ہوتے ہیں تب سپورٹ چاہئیے ہوتی ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میں آپ کو ٹرافی دے رہا ہوں ،امید ہے یہ پہلی اور آخری ٹرافی نہیں ہوگی۔
PCB Chairman and ICC Director Mr Najam Sethi presents Sir Garfield Sobers Trophy for ICC Men's Cricketer of the Year and ICC Men's ODI Cricketer of the Year award to Pakistan captain Babar Azam.#ICCAwards pic.twitter.com/96ulFDhGi7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2023
پاکستان
شیخ رشید احمد کا الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار
شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ بلڈ سیمپل لینے دیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ای سی جی کرانے سے بھی انکار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا تاہم ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید چاق و چوبند اور مکمل ہوش ہواس میں تھے۔شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے بھی انکار کر دیا۔پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کی اولین ساعتوں میں گرفتار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنما راجہ عنایت خان نے درخواست دائر کی تھی کہ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگایا تھا۔
انہوں نے اپنے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں آصف زرداری پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔
راجہ عنایت خان کا کہنا ہے کہ اس الزام کی وجہ سے سابق صدر اور ان کے خاندان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ شیخ رشید اس من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کرانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کا امن خراب ہو۔
سوشل میڈیا پر اس ایف آئی آر کی کاپی بھی گردش کر رہی ہے، جو راجہ عنایت الرحمان کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف درج کروائی گئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بنیادوں پر تاریخ میں کبھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
عمران خان نے ایک ٹویٹ کرکے کہا،"شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزروں روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
شاہد خاقان عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت ؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بجلی کے نرخوں میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی