Advertisement

فیفا ورلڈ کپ میںجنوبی کوریا کو شکست ،برازیل کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں  پہنچ گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر دسمبر 7 2022، 3:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیفا ورلڈ کپ میںجنوبی کوریا کو شکست ،برازیل کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

قطر کے شہر دوحہ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے جنوبی کوریا کو  4 کے مقابلے 1 گول سے شکست دی،برازیل کی جانب سے وینی جونیئر نے ساتویں منٹ میں پہلا گول کیا، نیمار نے 13ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے برتری کو دگنا کردیا، رچرلیسن نے 29 منٹ پر تیسرا گول کرکے برتری میں اضافہ کیا۔
 
 36 ویں منٹ میں لوکاس پیکیٹا نے چوتھا گول کر کے برازیل کی جیت کو یقینی بنایا، جنوبی کوریا کی جانب سے پائیک سیونگ ہو نے 76 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کی طرف سے پہلا گول کیا۔

Advertisement
Advertisement