جی این این سوشل

پاکستان

بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور رہنما اتحریک انصاف زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اس ویڈیو  میں مبینہ طور پر بشری بی بی، زلفی بخاری سے کہہ رہی ہیں کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہیں بیچ دیں۔

بشری بی بی نے کہا کہ یہ گھڑیاں عمران خان کےزیراستعمال نہیں، آڈیو میں مبینہ طورپرزلفی بخاری کہتے ہیں ضرورمرشد،کردوں گا۔۔

 

کھیل

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

 پاکستان نے زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری  میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

 زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کے حصول کو  ممکن بناسکیں۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

جبکہ زمبابوے کی اسکواڈ میں  کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا،اور شان ولیمز شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمتوں  میں معمولی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 7 ڈالرز کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 640 ڈالرز ہو گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کی اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے بھروسے کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔ میں نے قوم سے عہد کیا تھا کہ معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاؤں گا۔ اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ہم نے سیاست کی قربانی دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہماری سیاسی قربانی رائیگاں نہیں گئیں۔ جبکہ دشمن ہمارے ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے۔ ہم ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے۔ اور دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll