جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ اور وزریراعظم شہباز شریف میں ملاقات؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں اچانک وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پرویز الہی ملاقات کرتے نظر آئیں۔سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعوی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ اور وزریراعظم شہباز شریف میں ملاقات؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔اس بات کا دعوی سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا۔انہوں نے جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی اور اسحاق ڈار کی ملاقات کے بعد ایک اور انتہائی اہم ملاقات کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے،وہ بھی ایک آئینی ملاقات ہوگی جو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے مابین ہوگی۔ 

ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں آپ کو ان دونوں کی اچانک ملاقات ہوتی نظر آئے۔وزیر اعلی پنجاب آنے والے دنوں میں وزیراعظم سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ پنجاب کابینہ میں ایک نئے رکن کا بھی اضافہ ہوا ہے جس پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے مابین بھی خاموشی سے رابطہ بحال ہوگیا ہے۔ چوہدری شجاعت نے بھی کہا ہے کہ میں نے پرویز الہی کو ایف آئی آر کاٹنے سے منع کیا تھا۔ان سب کی آپس میں بات چیت چل رہی ہے۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے پرویز الٰہی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہیں کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، آصف زرداری میری عیادت کیلئے آئے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہو سکتا ہے مستقبل میں پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بات ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پرویز الٰہی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتا دوں گا، پرویز الٰہی سے سیاسی رابطہ نہیں، قومی امور پر بات ہو جاتی ہے۔سربراہ (ق) لیگ نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے، عمران سمیت تمام سیاست دانوں کو رابطہ کرنا چاہیے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاست دانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، عمران خان راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

عمران خان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے کیونکہ ان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ یہ عمران خان کو مزید جیل میں نہیں رکھ سکتے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو انہوں نے عمران خان پر کیسز بنائے اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر ہمیں اعتماد نہیں ہے لیکن باقی چھ ججوں نے جو بہادری کا مظاہرہ کیا ہے تو ہماری امیدیں اپنی عدلیہ سے ابھی بھی وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک رہا ہو جائیں گے۔

اس قیصر نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان نے الائنس بنانے کی ذمہ داری دی جو میں نے پوری کی اور اب الائنس کو مزید بڑھائیں گے ، الیکشن دھآ ندلی پر ہمارا ون پائنٹ ایجنڈا ہے جو سیاسی جماعتیں اس الیکشن پر تحفظات رکھتی ہے انکو ساتھ لے کر چلیں گے 

واضح رہے چار روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں جو جلد عدالتوں سے اڑ جائیں گے اور وہ عوام کے درمیان ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی علاقے شیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت 7.4 تھی۔ زلزلے میں 9 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ جس شدت کا زلزلہ تھا اس میں کئی گنا زیادہ ہلاکتیں اور تباہی متوقع تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی 

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ  40 ہزار 900 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی 

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی آگئی۔ 
اسی طرح سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ  40 ہزار 900 روپے ہوگئی ، دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن گزشتہ روز سے سونے کی قیمتوں میں کچھ کمی آنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی کے مہینےمیں سونے کی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے تک  پہنچ گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll