راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عسکری قیادت کا حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان اور افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی ، عالمی اور داخلی سلامتی کے ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ شرکا نے افواج پاکستان کی حالیہ فارمیشنز مشقوں کے نتائج اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کے شرکاء نے مشرقی سرحدوں اور خصوصاً لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے متعلق سمجھوتے پر ملدرآمد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
کور کمانڈرز نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے سابق فاٹا کے اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا،شرکا نے اتفاق کیا کہ ان اضلاع میں تریاتی منصوبوں پر عمل دراآمد تیز کرنا ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے افغان امن عمل کے حوالے سے ہونے والی مثبت پیش رفت اور کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء کو دوست ممالک کے ساتھ فوجی روابط کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا ، شرکا نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
کورکمانڈرز نے داخلی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، اور خاص طور پر کورونا وائرس کی تیسری لہر کا معاملہ بھی زیر غور آیا، فورم نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 15 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل






