پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھنے سکھر پہنچے جہاں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی امین الحق، قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
این ایچ اے حکام کے مطابق 306 کلومیٹر کے ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دنیا
روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، زیلنسکی
روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا،زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر روس کی جارحیت کو ابھی نہ روکا گیا تو یہ جنگ دیگر مغربی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کی جانب سے امریکی لانگ رینج اور برطانوی شیڈو میزائل روس کی سر زمین پر داغے تھے جس کے ردعمل میں روس نے یوکرین پر میزائل سے حملہ کیا تھا،جس کے متعلق یوکرین نے دعوی کیا کہ روس کی جانب سے مارا جانا والا میزائل بین البراعظمی میزائل ہے، تا ہم روس کی جانب سے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔
تاہم روس نے آج پھر یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس میں بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے،جس کے متعلق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صنعتی کمپلیکس میں یوکرین اپنا بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا۔
یوکرینی فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملے کے بعد ہنگامی خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے بتایا کہ حملے کیلئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپر سونک ہتھیارنصب ہوتے ہیں۔
جرم
لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ضبط
کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 32 ملین روپے ہے
لاہورائیر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹ، لاہور کے مطابق، کلکٹر طیبہ کیانی کی جانب سے خفیہ اطلاع کی وجہ سے ایئر بلیو کی پرواز PA-417 کے ذریعے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کو روک کر تلاشی لی گئی۔
باڈی کی تفصیلی تلاشی پرکسٹمز حکام نے 1,628 گرام (تقریباً 130.2 تولہ) سونے کے زیورات، چھ ہیرے اور پانچ سام سنگ موبائل فون برآمد کرتے ہوئے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم نے سونے کے زیورات، ڈائمنڈ اور موبائل فونز زیر تن کپڑوں کے نیچے خفیہ طور پر چھپا رکھے تھے۔،جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔
کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 32 ملین روپے ہے۔ پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش کے لیے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
دنیا
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے،ترجمان
برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ برطانیہ قوانین پرعملدرآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ ہر اُس فیصلے پر عمل کرے گا جو عدالتوں کی طرف سے احکامات جاری ہوئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہےکہ اگر نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ عدالت احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیدر لینڈ اور اٹلی بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں، اطالوی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو اٹلی میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کرنا اٹلی کی قانونی ذمہ داری ہوگی۔
جبکہ اس سے قبل نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا تھا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا، تو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلا ف جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے تحت ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں،عالمی عدالت نے غزہ میں جاری جنگی جرائم اور انسانیت سوز سلوک پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
دنیا ایک دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان