عمران خان کا اتحادی بن کر چلنا ہے یاپھر الگ ہو کر انتخابات لڑنے ہیں ، پرویز الہیٰ کا پارٹی اجلاس
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی نے اپنی قریبی دوستوں سے مشورہ مانگا ہے کہ عمران خان کا اتحادی بن کر چلنا ہے یاپھر الگ ہو کر انتخابات لڑنے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی پنجاب اسمبلی تحلیل کے معاملے پر قریبی دوستوں سے مشاورت جاری ہے ، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی کے چند ایم پی ایز اور دوستوں سے مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہی نے ایم پی ایز اور دوستوں سے رائے مانگی ہے کہ بتائیں انتخابات اکیلے پارٹی میں لڑنا ہے یا تحریک انصاف سے اتحاد چاہتے ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی اور سینئر رہنماؤں کی رائے تقسیم ہے تاہم اکثریت نے تحریک انصاف کیساتھ دینے اور کچھ نے اکیلے انتخابات لڑنے کی رائے دی۔
ذرائع کے مطابق صرف ق لیگ کے پلیٹ فارم پر آئندہ انتخابات کے حامیوں کی اسمبلی تحلیل کی مخالفت کی، رائے تقسیم ہونے پر فیصلے کا اختیار وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو دے دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر 2روز سے مشاورت جاری ہے، اس حوالے سے مونس الہٰی کی آج عمران خان سےملاقات کا بھی امکان ہے۔

معیشت بہتری کی طرف گامزن،اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 2 کروڑ سے زائد ڈالرز کا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
- 37 منٹ قبل

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
- 24 منٹ قبل

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،رپورٹ جاری
- 6 منٹ قبل

سرحدی کشیدگی، قطر کی ثالثی میں افغان طالبا ن اور پاکستان کے درمیان آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے
- 17 منٹ قبل

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 15 گھنٹے قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 16 گھنٹے قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 13 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 13 گھنٹے قبل

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 گرفتار
- 32 منٹ قبل