جی این این سوشل

پاکستان

مسئلہ کرپشن کا نہیں سسٹم میں خامیوں کا ہے، نامکمل اسمبلی نے نیب ترامیم کیں :چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ مسئلہ کرپشن کا نہیں سسٹم میں خامیوں کا ہے، نامکمل اسمبلی نے نیب ترامیم کیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسئلہ کرپشن کا نہیں سسٹم میں خامیوں کا ہے، نامکمل اسمبلی نے نیب ترامیم کیں  :چیف جسٹس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب ترمیم اس اسمبلی نے کیں جو مکمل ہی نہیں، اس نقطے پر قانون نہیں ملا کہ نامکمل اسمبلی قانون سازی کر سکتی ہے یا نہیں؟ سیاسی حکمت عملی کے باعث آدھی سے زیادہ اسمبلی نے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا نیب ترامیم سے فائدہ صرف ترمیم کرنے والوں کو ہی ہوا۔ نیب ترمیم کی ہدایت کرنے والوں کو اصل میں فائدہ پہنچا۔ کیا ایسی صورتحال میں عدلیہ ہاتھ باندھ کر تماشا دیکھے؟ نیب ترامیم کو بغیر بحث جلد بازی میں منظور کیا گیا۔ ترامیم کی نیت ہی ٹھیک نہ ہو تو آگے جانے کی ضرورت ہی نہیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا عدالتی فیصلوں کے باوجود کرپشن ختم نہیں ہوسکی۔ ایگزیکٹو فیصلے کرتے وقت قانون پر عمل نہیں کیا جاتا۔ ماضی میں ریکوڈک اور اسٹیل مل کے فیصلے عدالت نے اچھی نیت سے کیے۔ حکومت سسٹم کی کمزوری کے باعث منصوبوں میں کرپشن نہیں پکڑ سکی۔ نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں۔ کرپشن پر کسی صورت معافی نہیں ہونی چاہیے۔ مسئلہ صرف کرپشن کا نہیں سسٹم میں موجود خامیوں کا بھی ہے، یہاں پانچ ماہ بعد آئی جی اور تین ماہ بعد ایس ایچ او بدل جاتا ہے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا ایگزیکٹو اپنا کام نہ کرے تو لوگ عدالتوں کے پاس ہی آتے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ  نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن غلط ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن ہونی نہیں چاہئے۔

دنیا

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر قانون دان دست و گریباں ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

جمعے کے روز پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر قانون دان دست و گریباں ہوگئے۔

افراتفری کے دوران بعض ارکان اسپیکر کی نشست کے ارد گرد جمع ہو گئے، کچھ نشستوں پر چڑھ گئے۔ پورا ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

ارکان نے فری اسٹائل ریسلنگ کی طرح ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔

واضح رہے کہ تائیوان کے نو منتخب صدر لائی چنگتی نے جنوری میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن ان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کومنتانگ (کے ایم ٹی) کے پاس ڈی پی پی سے زیادہ نشستیں ہیں لیکن وہ اپنے بل بوتے پر اکثریت حکومت بنانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے وفد کی ملاقات

ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یقین دلاتے ہیں کہ ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد پر پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور مستقبل میں مسلسل کامیابی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق حسین نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔

ٹونامنٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll