پاکستان
تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ہیں ہم ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکے ہیں: شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ہیں ہم ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکے ہیں۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فوج بھی ہماری ہے اور عدلیہ بھی ہماری ہے، اسٹیبلشمنٹ ملک اور عوام سے دور نہیں رہ سکتی، ملک بچانا اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے بھاگنے کیلئے لوگوں نے نیب میں ترمیم کی ہے، جتنے لوگوں نےکیس ختم کرائے ہیں ان کا سپریم کورٹ فیصلے تک نام ای سی ایل میں ڈالاجائے، تمام چوروں نےڈرائی کلیننگ کرائی ہے، ایک چور رہ گیا ہے وہ بھی آجائے۔
انہوں نےکہا کہ ٹیکنیکلی ہم ڈیفالٹ ہوچکے ہیں، تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ہیں، وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی پریس کانفرنسز سے ان کی بوکھلاہٹ واضع ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نااہل کرنے سے ملک میں استحکام پیدا نہیں ہوسکتا، سفارتکاروں نے کہا ہے کہ پیسے نہیں ہیں، ہم کام نہیں کرسکتے، معاشی استحکام ہوگا تو سارے ادارے خوش اسلوبی سے چلیں گے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ سب سے بڑی خبر دے رہا ہوں الیکشن ہوں گے اور بہت جلد ہونگے، قوم تیاری پکڑ لے 15 سے 30 دسمبر اہم ہیں۔
پاکستان
چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون میں فروغ اور مضبوط فضائی شراکت داری کے حوالے بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس جنرل تان سری داتو نے پاکستان کا دورہ کیا دورہ ، جس میں ملائیشین ائیرفورس کے چیف نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
ہیڈ کوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل تان سری داتو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور صنعتی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملائیشین ایئرفورس کے سربراہ کو پاکستان کے پہلے دورہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ایئر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اوردوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دنیا
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
خالدہ ضیاء کو حسینہ واجد نے 2018 میں کرپشن کے الزام میں قید کیا تھا
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء 6 سال کی قید و بند اور اذیتوں کے بعد منظر عام پر آ گئیں۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء نے گزشتہ روز مسلح افواج کی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا استقبال عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کیا۔
اس موقع پرڈٓاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں اور ہمارے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج بیگم خالدہ ضیاء یہاں موجود ہیں، تمام لوگ ان کی یہاں موجودگی کی وجہ سے بے حد خوش ہیں۔:
واضح رہے کہ خالدہ ضیاء کو حال ہی میں اقتدار سے الگ ہو کر بھارت فرار ہونے والی وزیر اعظم حسینہ واجد نے 2018 میں کرپشن کے الزام میں قید کیا تھا، تاہم حالیہ اگست میں طلبہ انقلاب کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15سالہ آمرانہ دور کے خاتمے کے کچھ گھنٹوں بعد ان کو رہا کردیا گیا تھا۔
پاکستان
تحریک انصاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہور ہے، خواجہ آصف
پی ٹی آئی میں لیڈر شپ کے لیے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا حکومت کے تحریک انصاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہےاور نہ ہی ہمارا پی ٹی آئی سے رابطہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں، احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کل کے عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے، عوام اور ریاست دونوں احتجاج کرنے والوں کا بندوبست کریں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کل بھی خیبرپختونخوا میں خون ریزی ہوئی ہے وزیراعلی کو دہشت گردی پر حملہ آور ہونا چاہیے لیکن وہ ہر چوتھے دن وفاق یا پنجاب پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اب تک کیا کیا ہے؟
خواجہ آصف نے بشری بی بی کے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے جس کو بچانے کے لیے انہوں نے ایسا بیان دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں لیڈر شپ کے لیے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے، لوگوں کوموروثی سیاست کا طعنہ دینے والے خود موروثی سیاست کر رہے ہیں، تین خواتین ایک طرف ،ایک خاتون دوسری جانب ہے، یہ سیاست کی انتہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی،مذہبی اور معاشی تعلقات ہیں، 28 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات کو سیاست کی نذرکیا جارہا ہے، کل تعلقات خراب کرنے کی نہایت گھٹیا اور غلیظ قسم کی کوشش کی گئی ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
کھیل ایک دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
دنیا ایک دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی