جی این این سوشل

پاکستان

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے,معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ: حناء ربانی کھر

اسلام آباد : بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے,معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے,معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ: حناء ربانی کھر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حناء ربانی کھر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، واضح ثبوت موجود ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دکھائیں گے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ڈوزیئر میں شواہد موجود ہیں، جوہر ٹاؤن دھماکےمیں بھارت ملوث ہے، پاکستانی حکومت اس معاملےکوعالمی سطح پراٹھائے گی۔

وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاری واضح ثبوت ہیں، کسی ملک کو دوسرے ملک پر دہشت گردی کا الزام لگانے سے فائدہ نہیں ہوتا لیکن بھارت دہشتگردی کرکے دوسرے ملک پر الزام تراشی کرتاہے اور دنیا کی توجہ ہٹانےکی کوشش کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت یواین قراردوں کو ہمیشہ جھٹلاتارہاہے، بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتارہاہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کامرتکب ہورہاہے اور پڑوسی ممالک میں عدم استحکام پھیلانے میں ملوث رہاہے۔

حنا ربانی کھر نے واضح کیا کہ بھارت کو آگاہ کرتی ہوں کسی کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں تو پورا خطہ متاثرہوتاہے، عالمی برادری کی بھارت کی دہشت گردی پر آنکھیں بند ہیں ، عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کااحتساب کریں۔

وزیر مملکت برائے خارجہ نے روز دیا کہ عالمی اداروں کو دہشتگردی کی معاونت ،سہولت کاری روکنے کےاقدامات کرنا ہوں گے ، ہم یہ ڈوزیئر اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سمیت دیگر عالمی فورمز پر شیئرکریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارتی دہشتگردی پر ڈوزئیر یواین سیکریٹری جنرل سے بھی شیئرکر رہے ہیں۔

حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں بھارت ملوث رہاہے، گوادرمیں ہوٹل، کراچی میں چینی قونصلیٹ پرحملے میں بھارت ملوث ہے، کیسے کسی ملک کی سرزمین دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور واقعے کے ذمہ داران بھارت کی پناہ میں ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی مثال ہے، کلبھوشن اور اس طرح کی کئی مثالیں بھارت کی دہشت گردی کا ثبوت ہیں، شواہد واضح کرتے ہیں کہ ایک بڑا گروپ خطےمیں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

پاکستان

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمد سے متعلق معاملات پر 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا  کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گندم کی خریداری اور کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کیوں درپیش ہیں؟  رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمد سے متعلق معاملات پر 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ افسران گندم کی خریداری کی موقع پر جا کر خود نگرانی کریں ، وفاقی حکومت 18 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرنے جا رہی ہے جس کا مقصد کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے۔

وزیر اعظم نے کسانوں کی سہولت یقینی بنانے اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کر دی جو چار روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے ، ان کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صادق خان تیسری بار لندن کے میئر منتخب

صادق خان کو مد مقابل سوزن ہال پردو لاکھ 75 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صادق خان تیسری بار لندن کے میئر منتخب

برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد صادق خان گزشتہ روزکنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو شکست دے کر تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صادق خان کو مد مقابل سوزن ہال پردو لاکھ 75 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی جبکہ ہال کو آٹھ لاکھ 13 ہزار سے بھی کم ووٹ ملے۔

جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں 107 کونسلوں میں سے 102 نے جمعے کی رات اپنے مکمل نتائج کا اعلان کیا۔کنزرویٹو پارٹی کے چار سو سے زیادہ کونسلروں کو شکست ہوئی۔ پارٹی کو 10 کونسلوں میں شکست ہوئی۔

صادق خان نے اس تاریخی فتح کے لیے 10 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ صادق خان نے 2005 میں برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کا رکن بننے سے قبل اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انسانی حقوق کے ایک وکیل کے طور پر کیا تھا 2016 میں پہلی بار منتخب ہونے والے صادق خان کسی مغربی ملک کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر ہیں اور 2000 میں لندن کے میئر کا عہدہ تخلیق ہونے کے بعد سے وہ تین مرتبہ میئر بننے والے لندن کے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا

پولیس نے وین ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم ساجد کو اپنی تحویل میں لے لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس وین کی ٹکر سے 8 سالہ ریحان کے جاں بحق ہونے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ متوفی ریحان گلی میں سائیکل چلا رہا تھا کہ تیز رفتار پولیس وین نے اسے کچل دیا۔

حادثہ کے بعد گلی میں موجود افراد بچے اور پولیس وین کے گرد جمع ہوئے اور 9 سالہ ریحان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے وین ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم ساجد کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والا ریحان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll