جی این این سوشل

پاکستان

پاک افغان طالبان کی چمن بارڈر پر بلااشتعال اندھا دھندفائرنگ ،15 شہری زخمی

چمن : پاک افغان طالبان کی چمن بارڈر پر بلااشتعال اندھا دھندفائرنگ ،15 شہری زخمی ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک افغان طالبان کی چمن بارڈر پر  بلااشتعال اندھا دھندفائرنگ ،15 شہری زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چمن: چمن میں پاک افغان سرحد پر ایک بار پھر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، سرحد پار سے افغان فورسز کی فائرنگ سے 15 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

جی این این نیوز کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ جاری ہے، پاک افغان بارڈر کلی شیخ لعل محمد باڑ پر تنازع کے بعد فائرنگ شروع ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار فائرنگ سے پندرہ پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس نے تصدیق کی ہے کہ چمن فائرنگ کے 15 زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ہتھیاروں کے استعمال کے سبب ہونے والے دھماکوں کی آوازیں چمن شہر میں سنی جارہی ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہورہا ہے۔

انتظامیہ نے پاکستان کی جانب سے چمن شہر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے ہیں اور عوام کو بارڈر علاقوں سے دور رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔

پاک افغان بارڈر چمن میں جھڑپوں پر سیکریٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نفاذ کردی۔ سرجنز، آرتھو پیڈک سرجنز، انستھزیا اسپیشلسٹ دیگر طبی عملے مع ادویات پر مشتمل ٹیم کو چمن روانہ کردیا گیا۔ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، سٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہسپتالوں میں طلب کرلیا گیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے افغانستان کی حدود سے ہونے والی فائرنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاک فوج اپنی سرحد کا دفاع کرنا جانتی ہے، اس طرح کے واقعات کا دوبارہ ہونا امن دشمنی ہے، ضلعی انتظامیہ واقعے کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرے۔

واضح رہے کہ گیارہ دسمبر کی شب افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے چمن میں 5 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےقومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19 نومبر کو ہونے والے قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تازہ پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کے لئے شہدا اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور فرض شناسی کا ثبوت ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے دشمن نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کو ختم کرنے کے لئے پقک فوج کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قوم اور سکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ہم آہنگی اور موثر آپریشنز کے ذریعے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائے گی اور امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بابا گرونانک کے 555ویں جنم دن پراسٹیٹ بنک نے55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا

جاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں   79 فیصد تانبہ ،  20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابا گرونانک کے 555ویں جنم دن پراسٹیٹ بنک نے55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سکھ مذہب  کےبانی بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک  کے مطابق بابا گرونانک کے یوم پیدائش پرجاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں   79 فیصد تانبہ ،  20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل  ہے۔

جبکہ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13اعشاریہ 5 گرام ہے،سکہ کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔

جبکہ سکے پچھلے رخ پر وسط  میں شری گرونانک دیو جی کی یادگار کی تصویر دی گئی ہے، یادگار کے اوپر ’’ 555th Birthday Celebrations ‘‘ اور یادگار کی عمارت کے نیچے ’’SRI GURU NANAK DEV JI ‘‘ تحریر ہے جبکہ سکے کے نچلے کنارے کے ساتھ ’’1469-2024‘‘ درج ہے جو ان کے یومِ  پیدائش سے اب تک کی مدت کی عکاسی کرتا ہے۔

 بابا گرونانک دیو جی سکھ مذہب کی روایت کے بانی ہیں جن کی پیدائش پاکستان کے موجودہ ضلع ننکانہ صاھب میں ہوئی،سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے جس کے دنیا بھر میں لاکھوں پیروکار ہیں، اور اس کے مقدس ترین مقامات پاکستان میں واقع ہیں جہاں ہر سال ہزاروں سکھ یاتری ان کی زیارت کرنے آتے ہیں۔

یہ سکہ 22 نومبر 2024ء  سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام  فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد کے امن و امان خراب کرنے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا،محسن نقوی

کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے امن و امان خراب کرنے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج صبح پولیس لائنز کا دورہ کیا اور جوانوں کو حوصلہ بڑھایا، وزیرداخلہ نے قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی، جبکہ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی پولیس لائنز میں موجود تھی۔

پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، ۔ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں  بہت عزیز ہیں۔

محسن نقوی کا اپنے  خطاب میں کہنا تھا کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کے پیش نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔

اس دوران وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس  اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں اور پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll