راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کا دورہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سربراہ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور ادارے کے سربراہ کمانڈنٹ میجرجنرل ظفرعلی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ کو آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن کے دائرہ کار اور کارکردگی پرمفصل بریفنگ دی گئی، انہوں نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج با ہمت اور پرعزم جوانوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ نے آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کو بھی سراہا اور زیر علاج جوانوں کے عزم اور حوصلے کی داد دی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری جری افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔ پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے خطے میں استحکام کے لیے قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اے ایف آئی آر ایم ملک میں مصنوعی اعضا کا بڑا اور جدید مرکز ہے، انسٹی ٹیوٹ میں خاص طور پر محاذ جنگ پر زخمی ہونے والے جوانوں کو علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔
تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ،44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان کے نامور موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 36 منٹ قبل
پنجاب میں شدید دُھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 18 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 18 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
- 2 گھنٹے قبل
اسپیس ایکس کے مقابلے میں جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن نے اپنا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا
- 2 گھنٹے قبل
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 19 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 18 گھنٹے قبل