تھمپو: ہمالیہ کے دامن میں موجود چھوٹے سے ملک بھوٹان نے ریکارڈ وقت میں اپنی 60 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اورچین کے درمیان موجود اس ملک نے اپنی 7 لاکھ 70 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی میں سے 4 لاکھ 70 کو کورونا ویکسین کی پہلا شاٹ دے دیا گیا ہے۔ بھوٹان کو بھارت کی جانب سے آسٹرا زینیکا کی ویکسین عطیہ کی گئی تھی۔ بھوٹان نے ریکارڈ وقت میں اپنی 60 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل مکمل کردیا ہے ۔
27 مارچ کو بھوٹان نے کورونا ویکسین مہم کے آغاز پر 5 لاکھ 33 ہزارافراد کو 9روز میں کورونا ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا تھا جس میں حاملہ خواتین، اور دیگربیماریوں میں مبتلا مریض شامل نہیں تھے۔تاہم صرف ایک ہفتے میں ہی بھوٹان نے 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی اور اب تک بھوٹان نے 7 لاکھ 70 ہزار آبادی میں سے 4 لاکھ ہزار افراد 70 کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل مکمل کیا ہے ۔
بھوٹان کی جانب سے اپنے شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین فراہم کرنے کی اس رفتار کے بعد 60 فیصد کا ہدف پورا کرنے والے ممالک پیچھے رہ گئے ہیں ۔بھوٹان کی وزارت صحت کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ہیلتھ کیئر آفیسرز اب 70 سال سےزائد عمر والے افراداور معذور شہریوں کو ویکسین کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں ۔
بھوٹان میں اب تک کورونا کے 896 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 17 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago







