لاہور: سندر انڈسٹریل سٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام آگ پر قابو کے لئے آپریشن میں مصروف ہیں۔

جی این این کے مطابق سندر انڈسٹریل میں کیمیکل کی فیکٹری میں آج صبح لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ، فیکٹری میں آگ لگنے سے بوائلر پھٹ گئے اور آگ نے قریب میں واقع دوسری فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آ گ پر جلدی قابو پانے کے لئے ریسیکوکی جانب سےواٹر سناکر بھی استعمال کی جارہی ہے۔
ترجمان سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 24 گھنٹے ریسکیو سروسز موجود رہتی ہیں۔ ہوا تیز ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو حکام نے فیکٹری کے نزدیک دیگر فیکٹریوں سے مزدوروں کو باہر نکلنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ۔واقعے میں کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
واضح رہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 800 کے قریب فیکٹریاں ہیں جبکہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کا دفتر بھی قریب ہی واقع ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 21 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 گھنٹے قبل








