لاہور:پرویزالٰہی کے اہم انکشافات سامنے آگئے۔


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جب خان صاحب جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کررہے تھے تو مجھے بہت برا لگا، جنرل (ر) باجوہ ہمارے محسن ہیں اور محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے اور کہا ہے کہ جب خان صاحب جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کررہے تھے تو مجھے بہت برا لگا، جنرل (ر) باجوہ ہمارے محسن ہیں اور محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جنرل(ر) باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں اور احسان فراموشی نہ کی جائے، باجوہ کے خلاف اب اگر بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا اور میری ساری جماعت بولے گی۔
ق لیگ کے رہنما پرویز الہٰی نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض نے بہت زیادتیاں کیں، ہمیں اندر کرنے کی کوشش کی وہ ہمارے خلاف تھے، میں نے جنرل (ر) باجوہ کو فیض کے بارے میں بتایا تو فیض نے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تو مونس کو ساتھ نہیں بٹھاتے تھے اس کے باوجود ہم نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا، جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی توڑ دو تو ہم نے فوراً ہامی بھرلی، ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کے مخالف نہیں ساتھی ہیں لیکن اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے،3 راہگیر جاں بحق
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعد خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- an hour ago

وفاقی حکومت کا تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
- 2 hours ago

پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال کی پراسرار موت
- an hour ago

پاکستانی ہاکی ٹیم کا بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار
- 2 hours ago

اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں قومی فٹبالر سلیمان سمیت 150 سے زائد فلسطینی شہید
- 4 hours ago

شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس ،صوبےسندھ میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
- 3 hours ago
یو اے ای میں گوشت کی سپلائی کا تاریخی معاہدہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ اطلاع
- a few seconds ago

بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم، پاکستان سے ایران تک فیری سروس کا آغاز
- an hour ago

امریکہ بھارت کشیدگی: نریند ر مودی سات سال کے طویل وقفےکے بعد چین کا دورہ کریں گے
- 11 minutes ago

پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا، الیکشن چرائے گئےمگر ہم نے پھر بھی شکست نہیں مانی،بیرسٹر گوہر
- an hour ago