یو اے ای میں گوشت کی سپلائی کا تاریخی معاہدہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ اطلاع
پاکستانی کمپنی نے یو اے ای میں آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94.8 فیصد اسکور حاصل کیا

پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو گوشت کی براہ راست سپلائی کا ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے، اس اہم پیش رفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے،جس کے تحت پاکستانی کمپنی دی آرگینک میٹ کو منظور شدہ سپلائر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔
اس معاہدے کو ملکی ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کے معروف گروپ کو براہ راست گوشت فراہم کرنے کی منظوری ملی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نے یو اے ای میں ہونے والے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94.8 فیصد اسکور حاصل کیا، جس کی بنیاد پر اسے باقاعدہ طور پر یو اے ای کی جانب سے منظور شدہ سپلائر قرار دیا گیا ہے۔
کمپنی کو اب یو اے ای میں موجود سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کے لیے گوشت کی فراہمی کی اجازت مل گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی گوشت برآمدی صنعت کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا اور دیگر کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کی راہ ہموار کرے گا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل پر قابو پانے کے لیے قومی سطح کی پالیسی کی ضرورت ہے،وزیراعظم
- 22 منٹ قبل

سرگودھا: پولیس کانسٹیبل کا پروفیسر کی بیوہ کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ، آر پی او نے نوٹس لے لیا
- ایک گھنٹہ قبل

پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال کی پراسرار موت
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم 31 اگست کوشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے
- 37 منٹ قبل

پاکستان کا نمبر ون گلوکار کون؟ چاہت فتح علی خان کے انوکھے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
- 2 گھنٹے قبل

انسٹاگرام میں صارفین کیلئے ری پورسٹ اور لوکیشن شیئرنگ سمیت 3 نئے فیچر متعارف کرا دیئے
- ایک گھنٹہ قبل

ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کب ہو گا؟ فیس کتنی ہو گی؟
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعد خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا، الیکشن چرائے گئےمگر ہم نے پھر بھی شکست نہیں مانی،بیرسٹر گوہر
- 3 گھنٹے قبل

بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم، پاکستان سے ایران تک فیری سروس کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

امریکہ بھارت کشیدگی: نریند ر مودی سات سال کے طویل وقفےکے بعد چین کا دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل