اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں قومی فٹبالر سلیمان سمیت 150 سے زائد فلسطینی شہید
ان شہداء میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی بھی شامل ہیں، قطری میڈیا


غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں فلسطین کے قومی فٹبالر سلیمان بھی شامل ہیں۔
قطری میڈیا کے مطابق ان شہداء میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی بھی شامل ہیں، فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید بھی کھانا ملنے کی آس میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا، سلیمان العبید فلسطینی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بھی تھے۔
اب تک اسرائیلی حملوں میں مختلف کھیلوں کے 662 کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کو بمباری سے تباہ سڑکوں کی طرف موڑ دیا، امدادی ٹرک اُلٹنے سے 20 فلسطینی شہید ہوگئے، غذائی قلت سے اب تک 96 بچوں سمیت 193 فلسطینی زندگیاں ہار چکے ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ میں چند امدادی ٹرکوں کی نہیں انسانی امداد کے سیلاب کی ضرورت ہے، یورپی کمیشن کی نائب صدر نے غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے کے ارادے کو ناقابلِ قبول اور اشتعال انگیزی قرار دیدیا ہے۔

وفاقی حکومت کا تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
- 37 منٹ قبل

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی مستونگ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی ہاکی ٹیم کا بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

"معافی مانگیں تو معافی ممکن ہے ، عمران خان کو مشروط ریلیف کی پیشکش
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ تیزی،انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے،3 راہگیر جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

مستونگ،سکیورٹی فورسز پرحملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس ،صوبےسندھ میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

اطالوی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

آئرلینڈ ویمنز کی پاکستان پر 11 رنز سے فتح
- 14 گھنٹے قبل

بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر مزید تجارتی پابندیاں اور ٹیرف نافذ کیا جائے گا، امریکی صدر
- 4 گھنٹے قبل