پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعد خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی


پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔
پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق کل 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
عبوری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ میاں محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ پیپلز پارٹی سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کل 8 اگست سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔ این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا۔ یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- a day ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 6 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago


